Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوانے کے بعد پاسپورٹ بیک لاگ ختم ہو گیا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوانے کے بعد پاسپورٹ بیک لاگ ختم ہو گیا؟

اردو نیوز
اردو نیوز
8 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

راولپنڈی کے رہائشی محمد اعجاز (فرضی نام) نے دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔ وہ اس مقصد کے لیے 20 نومبر کو اپنے قریبی پاسپورٹ آفس پہنچے اور نارمل پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائی۔

محمکہ پاسورٹ اینڈ امیگریشن آفس کی پالیسی کے مطابق نارمل پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے سے قبل اُنہیں بتایا گیا کہ آپ کو نارمل کیٹیگری کا پاسپورٹ 21 دن کے بعد ملے گا یعنی 11 دسمبر کو آپ اپنا پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

21 دن گزرنے کے بعد وہ پاسپورٹ آفس گئے تو اُنہیں بتایا گیا کہ آپ کا پاسپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوا اور شاید اس میں مزید ایک ہفتہ لگ جائے۔

محمد اعجاز کے لیے ایک ہفتہ مزید انتظار کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ اُنہیں 28 دسمبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہونا تھا اور پاسپورٹ ملنے کے بعد ہی اُنہیں سعودی عرب جانے کے لیے دیگر لوازمات پورا کرنا تھے۔

اس دوران پاسپورٹ آفس کے حکام نے اُنہیں بتایا کہ کہ اگر وہ ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں تو تین دن کے اندر اُن کا پاسپورٹ موصول ہو جائے گا۔

کوئی دوسرا چارہ نہ ہونے کے سبب محمد اعجاز نے پاسپورٹ کی نارمل کٹیگری کو ارجنٹ میں تبدیل کروایا تو پھر اُنہیں مقررہ وقت پر پاسپورٹ مل گیا اور وہ اپنے شیڈول کے مطابق عمرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاکستان میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے۔ شہریوں کو ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پاسپورٹ تو مقررہ وقت پر ہی مل رہے ہیں، تاہم ابھی بھی نارمل پاسپورٹ کے حصول کے لیے اضافی وقت لگ رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس مصطفیٰ جمال قاضی نے اُردو نیوز کو بتایا ہے پاکستان میں پاسپورٹ کے بیگ لاگ کے مسائل پر بیرون مماملک سے پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوا کر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تمام کٹیگریز کے پاسپورٹ وقت پر جاری ہو رہے ہیں: ڈی جی پاسپورٹ

ڈی جی کے مطابق پاسپورٹ آفس نے روزانہ 55 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

محمکہ پاسپورٹ اینڈ امیگیریشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اُردو نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پاسپورٹ کا کوئی بیک لاگ نہیں ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نارمل کٹیگری کے پاسپورٹ بھی مقررہ مدت کے اندر ہی مل رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے بیرون ملک سے جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم پاسپورٹ آفس/سنٹرز کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے جس کے بعد حالات کو معمول پر لانا ممکن ہوا ہے۔

روزانہ 55 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے: پاسپورٹ آفس

پاسپورٹ آفس کی جانب سے روزانہ پرنٹ کیے جانے والے پاسپورٹ کے اعداد وشمار سے متعلق ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز منگوانے کے بعد پاسپورٹ آفس نے روزانہ 55 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، جبکہ ماضی میں جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے روانہ بمشکل 15 سے 25 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کیے جاتے تھے۔

ای پاسپورٹ کے لیے پرنٹرز آنے میں دو سے اڑھائی ماہ کا وقت لگے گا: ڈی جی پاسپورٹ

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کی جانب سے ای پاسپورٹ بنانے کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ مطلوبہ رقم نہ ملنے کی وجہ سے ابھی تک ای پاسپورٹ کے لیے پرنٹرز نہیں منگوائے جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا ’جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے ای پرنٹرز منگوائے جائیں گے جس کے لیے ڈالرز میں رقم درکار ہے، تاہم ابھی تک متعلقہ اداروں نے ہمیں رقم فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے ای پاسپورٹ کے لیے پرنٹرز منگوانے میں مزید دو سے اڑھائی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔‘

کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ گذشتہ عرصہ میں پاسپورٹ آفس کے مسائل کی ایک بنیادی وجہ فنڈز کا نہ ملنا تھا۔ گذشتہ سال بھی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بنک کی جانب سے بہت تگ و دو کے بعد رقم کا حصول ممکن ہوا تھا۔

کراچی سے اُردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان میگا سینٹرز پر پاسپورت کے حصول کے لیے آنے والے شہری ہفتے کے 7 روز 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

ترجمان نادرا شباحت علی نے اُردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی شہر کے دو میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کی درخواست دینے کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ کراچی ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع میگا سینٹر میں شہری پاسپورٹ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں پاسپورٹ پروسسنگ کا کاونٹر نصب کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں گداگری ایک منظم کاروبار کی شکل اختیار کر گئی، شہری بے زار، انتظامیہ خاموش تماشائی

13 جون, 2025

جہلم میں غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا عمل پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، صباء سحر

5 نومبر, 2023

3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل فونز بلاک

5 جنوری, 2024

جہلم: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کی بہترین خدمات، شہریوں نے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا

21 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں