Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں گردہ اور مثانہ کی بیماریاں آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہیں، ڈاکٹر احمد نواز بھٹی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں گردہ اور مثانہ کی بیماریاں آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہیں، ڈاکٹر احمد نواز بھٹی

سلیمان شہباز
سلیمان شہباز
23 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: پرو فیسر سرجن ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت اور امانت ہے اس لیے ہمیںاس کی قدر کرنی چاہیے اور اس میں ضیانت نہیں کرنی چاہیے ، وطن عزیز میں گردہ اور مثانہ کی بیماریاں آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہیں، گُردے کی تکلیف کے آغاز میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کرناچاہیے۔

پاکستان کے معروف ماہر امراض گردہ ،مثانہ پرو فیسر سرجن ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ گُردے کی تکلیف کے آغاز میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کرناچاہیے کیونکہ اگر گردے فیل ہوجائیں تو مریض کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے، بزرگ کہتے ہیں جان ہے تو جہان ہے، زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

سرگودھا میڈیکل کالج کے ماہر امراض گردہ مثانہ اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے کھیوڑہ میں مقیم ضلع جہلم کے سینئر صحافی اور سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن یوسف ناز سے خصوصی ملاقات کے دوران کہاکہ مرغن غذاؤں کا ستعمال ترک کرنے اور پیدل چلنے کو معمول بنا لینے اور صاف پانی کے کم از کم بارہ گلاس روز پینے سے گردہ اور مثانہ کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک جیسا کہ پاکستان میں بھی گردے اور مثانہ کی بیماری کی شرح بڑھتی جارہی ہے، قابل فکر بات ہے جبکہ نوجوان طبقہ بھی ان امراض کا شکار ہورہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے، ان بیماریوں کے نتیجہ میں معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ بے پناہ معاشرتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے مزید کہا کہ کہ شوگر بیماریوں کی ماں ہے، شوگر کی بیماری خون کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر جسم کو اندر سے دیمک کی طرح کھوکھلا کردیتی ہے۔ شوگر کی بیماری آنکھوں اور دل کے علاوہ گردوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے اس سے غفلت برتنا خطرناک ہے، نشے سے پرہیز اور اچھی خوراک کے استعمال کے ساتھ ساتھ معمول سے ورزش کرنا اور پیدل چلنے سے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
40%
2 km/h
منگل
31 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: والدین شدید گرمی میں بچوں کی جلد کا خصوصی خیال رکھیں، ڈاکٹر نعیم غفار چوہدری

12 جولائی, 2026

ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

4 اگست, 2024

گرم ہوتے ماحول کے ہماری نیند پر پڑنے والے مضر اثرات

1 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں شہری سے رشوت لینے والا پٹواری ڈرامائی انداز میں گرفتار

30 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں