پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان

پنڈدادنخان: تحریک انصاف کے سابق رہنما راجہ گلزار احمد جنجوعہ کے پوتے اور پوتی کی رسم عقیقہ سیاسی اجتماع میں تبدیل، راجہ گلزار احمد جنجوعہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما راجہ گلزار احمد جنجوعہ کے پوتے اور پوتی کی رسم عقیقہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ رسم عقیقہ میں سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ، سابق چیئرمین یو سی للِہ چوہدری اسد بشیر، طارق گوندل، چوہدری سہیل گجر، خواجہ شوکت محمود سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ گلزار احمد جنجوعہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی (مرحوم) میرے بھائی تھے اور سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی میرے بھتیجے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں مطلوب مہدی اور میرے درمیان کچھ اختلافات ہو گئے تھے مگر اب ہمارے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں، میں ذاتی طور پر اپنے ساتھیوں سمیت ان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ نے راجہ گلزار احمد جنجوعہ اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر انعام اللہ جنجوعہ کو ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی رسم عقیقہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button