Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: واپڈا نے منگلا ڈیم بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

واپڈا نے منگلا ڈیم بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا: واپڈانے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبہ کے تحت یونٹ نمبر9اور 10کے لئے 220کے وی، 168 اعشاریہ 75ایم وی اے صلاحیت کے دو جنریٹر سٹپ اپ ٹرانسفارمرز کے ڈیزائن اور فراہمی کے لئے کنٹریک ایوارڈ کر دیا۔

کنٹریکٹ کی مالیت 62لاکھ 87ہزار 292امریکی ڈالر ہے۔ کنٹریکٹ کا دورانیہ 400 دِنوں پر مشتمل ہے۔ معاہدے پرد ستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

واپڈا کے جنرل منیجر (ہائیڈل)ڈویلپمنٹ احسان اللہ اور چینی کمپنی سی ایچ آئی این ٹی کے نمائندے ژائفرژا نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری، ممبر پاور واپڈا جمیل اختر، منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، واپڈا کے سینئر آفیسرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس موقع پر موجودتھے۔

واپڈا منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کررہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی – ون، 52ارب 22کروڑ 40لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔

منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت ایک وقت میں صرف ایک سرنگ یعنی دو پیداواری یونٹوں کو بند کرکے ان کی اپ گریڈیشن کی جاتی ہے۔ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 11مختلف پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے دویونٹوں کی اپ گریڈیشن 2022 میں مکمل ہوچکی ہے، جبکہ تمام 10پیداواری یونٹوں کی اپ گریڈیشن 2027-28 تک مکمل ہوجائے گی۔

منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پر منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی موجودہ پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک ہزار 310میگاواٹ ہوجائے گی،جبکہ نیشنل گرڈ کو ہر سال مہیا کی جانے والی بجلی بھی 5ارب یونٹ سے بڑھ کر 6ارب 60کروڑ یونٹ ہو جائے گی۔

منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لئے یو ایس ایڈ 150ملین ڈالر بطور گرانٹ اور اے ایف ڈی 90ملین یورو بطور قرضہ مہیا کررہے ہیں جبکہ بقیہ رقم کا انتظام واپڈا اپنے وسائل کے ذریعے کررہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے، گرفتاریاں اور دکانیں سیل

25 فروری, 2026

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی، خشک سالی کا خطرہ، کسان پریشان

7 اپریل, 2025

گندم خریداری مہم: جہلم میں گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر

19 اپریل, 2026

دینہ: سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں اور ہوٹلز سیل، بھاری جرمانے عائد

12 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں