جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
چوہدری فرخ الطاف نے خط میں وزیراعظم کو لکھا کہ میں آپ کی توجہ ضلع جہلم کے مکینوں کے ایک اہم مسئلہ یعنی للِہ تا جہلم روڈ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے کیونکہ یہ 120 کلومیٹر کے کافی رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو کہ جہلم میں جی ٹی روڈ سے موٹروے ایم ٹو کو للِہ انٹر چینج پر ملاتا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ تقریباً 70 ملین کی آبادی ملین کی آبادی اس راہداری کے ساتھ رہتی ہے، جو اس سڑک کی کامیابی کے بعد مکمل ہو جائے گی۔ 128 کلومیٹر لمبی ایم ٹو موٹروے للِہ انٹرچینج تا جہلم روڈ اسکیم PSDP کے تحت GS نمبر 207 کے ساتھ شروع کی گئی تھی اور اسے تعمیر کرنے کیلئے ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا گیا تھا۔
ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں سائٹ پر کام شروع ہونے کے بعد سے اس منصوبے کی رفتار سست ہے جس کی وجہ سے ٹکڑوں میں فنڈز ملنے سے علاقے کے لوگ موجودہ سڑک کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار کی وجہ سے کافی نقصان اٹھا رہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے درخواست کیلئے اس منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ مالی سال 2024-25 کے دوران مذکورہ بالا پی ایس ڈی پی پروجیکٹ (جی ایس نمبر 219، 2023-24) کے لیے کم از کم 5000 ملین مختص کیے جائیں تاکہ عوام کو بڑے پیمانے پر سہولت فراہم کی جاسکے۔



