جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے کی جبکہ سینئر نائب صدر سیف ریاض اور نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر اکرام الحق، گروپ لیڈر ڈاکٹر نعمان بٹ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی میاں محمد آصف اور دیگر ارکان نے کی۔
دورے کے دوران دونوں چیمبرز کے صدور نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دونوں چیمبرز اپنے ممبران کے لیے مختلف صنعتی شعبوں میں انٹرنشپ کے مواقع فراہم کریں گے اور سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی عمارت کی تعمیر میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔
جہلم چیمبر آف کامرس کے اس وفد میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پرچیزنگ راجہ سجاد اختر، سابق ایگزیکٹو ممبر حافظ مقصود شفیق، زاہد عمران چوہان، وسیم فیروز، زبیر بٹ اور ڈپٹی سیکرٹری وقار احمد شیخ بھی شامل تھے۔
دونوں چیمبرز کے درمیان اس ملاقات کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا گیا، جس سے نہ صرف صنعتی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں شہروں کے کاروباری حلقوں میں مزید تعاون اور ترقی کی راہیں کھلیں گی۔


