Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کچہری میں نقول فیس ٹکٹیں من مانے داموں فروخت ہونے لگیں، سائلین کو شدید مشکلات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کچہری میں نقول فیس ٹکٹیں من مانے داموں فروخت ہونے لگیں، سائلین کو شدید مشکلات

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع کچہری جہلم میں اشٹام فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، نقول فیس ٹکٹیں سرکاری نرخنامے سے ہٹ کر مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں، جس کے باعث حصولِ انصاف کے لیے آنے والے سائلین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع کچہری کے اندر اور باہر قائم اشٹام فروشوں نے 50 روپے مالیت کے ٹکٹ کی فروخت 70 روپے میں شروع کر رکھی ہے۔ اس غیر قانونی اضافی وصولی کو سائلین نے "جگا ٹیکس” قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

سائلین کا کہنا ہے کہ پہلے صرف 30 سے 40 روپے کے اشٹام ٹکٹ ایک کیس میں درکار ہوتے تھے، لیکن ریونیو ایکٹ کے نفاذ کے بعد اب ایک کیس پر 920 روپے مالیت کے اشٹام ٹکٹ لازمی قرار دے دیے گئے ہیں، جو متوسط اور غریب شہریوں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔

شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلع کچہری میں جنگل کا قانون نافذ ہے، جہاں اشٹام فروش بلا خوف و خطر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور سائلین باعزت طریقے سے قانونی سہولیات حاصل کر سکیں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جس پر سائلین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس ناجائز منافع خوری پر قابو نہ پایا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

سائلین نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور صوبائی محتسب پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
48%
2 km/h
منگل
28 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں اضافہ، والدین پریشان

30 نومبر, 2023

موسم برسات اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

7 مئی, 2024

8 اکتوبر؛ ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام ضلع بھر میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا

8 اکتوبر, 2023

جہلم میں ناقص اور مضر صحت کیچپ کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

26 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں