دینہ: آغا سید لعل بادشاہ کا آزاد امیدوار پی پی 24 سید دلیر حسین شاہ بخاری کی حمایت کا مکمل اعلان

دینہ: آغا سید لعل بادشاہ سرکار بنگلہ اسد آباد شیخوپور دینہ نے آزاد امیدوار پی پی 24مخدوم سید دلیر حسین شاہ بخاری کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا۔

آغا سید لعل بادشاہ سرکار کا کہنا تھا جتنے لوگ پہلے آئے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرتے رہیں حلقے کی عوام کے مسائل حل نہیں ہویاب لوگ نئے چہروں کو سامنے لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم سید دلیر حسین شاہ بخاری کو پی پی 24کی عوام کامیاب بنائیں تاکہ سوئی گیس تعلیم صحت جیسے بنیادی مسائل کو حل کیا جا سکے اب عوام باشعورہو چکی ہے اب مورثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔

آغا سید لعل بادشاہ سرکار نے کہا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ مخدوم سید دلیر حسین بخاری میدان میں اترے ہے ان کا بھر پور ساتھ دیں یہ عوامی نوجوان لیڈر ہے اور یہ لوگوں کی بھرپور خدمت کرے گا۔ عوام مخدوم سید دلیر حسین شاہ کا بھرپور ساتھ دیں اور ان کے انتخابی نشان حقہ پر ووٹ ڈالے اور مخدوم سید دلیر حسین شاہ کا ساتھ دیں۔

آخر میں آغا سید لعل بادشاہ سرکار نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button