جہلم: جہلم پریس کلب کی زیلی تنظیم ڈیجیٹل میڈیا کے انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں انیس الرحمٰن بٹ گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کی ذیلی تنظیم ڈیجیٹل میڈیا کے سابق صدر انیس الرحمٰن بٹ نے روان ماہ صدر جہلم پریس کلب مہرمحمد الیاس کے ساتھ مشاورت کے بعد 24دسمبر کو ڈیجیٹل میڈیا کوتحلیل کردیا تھا اور سال 2025کے الیکشن کااعلان کیا جس کے مطابق 28دسمبر سہ پہر 3بجے تک کاغذات وصولی کاوقت مقرر کیاگیا تھا۔
28دسمبر کوانیس الرحمٰن بٹ گروپ کے امیدوارارن جن میں امیدوار برائےصدر فضل حسین خان، امیدوار برائےنائب صدر مولانا زبیر احمد ربانی، امیدواربرائے جنرل سیکرٹری محمد ادریس، امیدوار برائےجوائنٹ سیکرٹری محمد طیب بٹ اور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری مفتی محمد شیر خان نے اپنے کاغذات الیکشن کمشنر چوہدری عابد محمود جبکہ ممبران میں الیاس صادق وٹو ، عامرکیانی، سید مستفیض اقبال بخاری اور مرزا قدیر بیگ شامل تھے کو جمع کروائے۔
مقررہ وقت تک کسی بھی مخالف پینل یاامیدوارکی طرف سے کاغذات جمع نہ کروائے گئے جس پرالیکشن کمشنر چوہدری عابد محمود نے ممبران سے مشاورت کے بعد انیس الرحمٰن بٹ گروپ کے نامزد امیدواران کو بلا مقابلہ سال 2025کے لیے کامیاب قرار دے دیا گیا۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر چوہدری عابد محمود نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد25ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے ممبران نے اتفاق کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے اہل اور پروفیشنل صحافیوں کا چناؤ کیا جوکہ قابل تحسین ہے۔
نو منتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری اور کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر کامیاب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب الیاس صادق وٹو نے کہا کہ صحافت کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے انتخابات انتہائی جمہودی انداز میں مکمل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں میں اتحاد،و اتفاق انتہائی ضروری ہے، بعض عناصر زرد صحافت کرکے پوری صحافی برادری کےلیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں ایسے عناصر سے ہمارا کوئی تعلق واسط نہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔
نومنتخب صدر ڈیجیٹل میڈیا فضل حسین خان نے ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیاکےدوستوں نے اعتماد کرتے ہوئے جو زمہ داری میرے اوپر عائد کی ہے انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب ہماری مدر تنظیم ہے۔ جہلم پریس کلب کے سر پرست اعلی محمد امجد بٹ، صدرمہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، سالار صحافت راجہ جہانزیب خان، سرپرست چوہدری مہربان حسین، ڈاکٹر اعجاز اعوان، مرزا قدیر بیگ، چوہدری ظفر نور، چوہدری عابد محمود، عامر کیانی، غلام قادر مخلص، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، سید مظہر عباس نقوی، راجہ عمیر احمد، عبدالباسط مجاہد، شیخ عتیق الرحمٰن، شہر یار علی راجہ، چوہدری بابر حسین سمیت تمام سینئر صحافیوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل میڈیا ترقی کی منازل طے کرے گا۔


