جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر 2کا دورہ، سکولوں میں صفائی، تعلیمی سرگرمیوں کاجائزہ، اساتذہ کی حاضری چیک کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق صبح سویرے ڈسٹرکٹ پبلک سکول پہنچے جہاں انہوں نے سکول میں صفائی اورتعلیمی سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوئے پرنسپل سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں مزید مفید بنانے اور شہریوں کو مناسب اخراجات میں اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے بارے مزید آگاہی دینے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2مشین محلہ کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، طالبات کو فراہم کردہ سہولیات بارے سکول انتظامیہ سے بریفنگ لی جبکہ اساتذہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام اساتذہ بروقت اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بغیر وقت ضائع کئے شریک ہوں۔