پنڈدادنخان: جلالپور شریف کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر ٹرسٹ قائم کرکے جلالپور شریف کے باسیوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، علاقہ مکینوں کی جانب سے رفاعی تنظیم کے عمائدین و ممبران کو خراج تحسین کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپور شریف کے مکینوں کی فلاح و بہبود ، صفائی ستھرائی ، سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے جلالپور شریف کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر ٹرسٹ قائم کررکھا ہے جو دن رات فلاحی ، رفاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
علاقہ مکینوں کے لیے فلاحی کاموں میں سب سے اہم منصوبہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کے باہر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا جس پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد صاف پانی کی نعمت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
جلا لپور شریف کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اندرون شہر کی تمام گلیوں میں کوڑا دان نصب کیے گئے ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ویران جگہوں پر تلف کیا جاتا ہے۔
جلا لپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سفید پوش ، متوسط طبقہ اور نادار خاندانوں میں ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی شخص رات کو بھوکا نہ سوئے اور اپنی ضروریات ِزندگی احسن طریقے سے پوری کر سکیں۔ جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ انتہائی پردہ داری کے ساتھ مستحق لوگوں کی مدد کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ مقامی نوجوان چلا رہے ہیں جن کے ساتھ مقامی افراد کی بھرپور تعاون کی اشد ضر ورت ہے تاکہ غریب نادار افراد کی مدد اور علاقہ کی بہتری اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مزید کام کئے جا سکیں۔


