Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے کانسٹیبل حیدر علی؛ 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی جسے ’پولیس یونیفارم کا اتنا جنون تھا کہ رات کو بھی پہنے رکھتا‘
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے کانسٹیبل حیدر علی؛ 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی جسے ’پولیس یونیفارم کا اتنا جنون تھا کہ رات کو بھی پہنے رکھتا‘

بی بی سی اردو
بی بی سی اردو
18 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

’شور مچ گیا کہ حیدر علی کے ہاتھوں سے رسی چھوٹ گئی ہے اور وہ تیز پانی میں بہہ گیا ہے۔۔۔ نوجوانوں نے حیدرعلی کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگیں بھی لگائیں لیکن قدرت کو اس کی شہادت مطلوب تھی۔‘

جہلم میں گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں پانی میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو بچانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکار حیدر علی سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

ان کی تدفین جمعے کو ان کے آبائی علاقے ’سیدپور‘ میں کر دی گئی ہے۔

جہلم پولیس کے ڈی ایس پی شہباز احمد ہنجرا اس ٹیم کی قیادت کررہے تھے جس نے جمعرات کے روز دریائے جہلم میں آنے والے سیلابی پانی میں گھرے چار سو سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا اور اسی آپریشن کے دوران کانسٹیبل حیدر علی دوسروں کو بچاتے ہوئے خود پانی میں بہہ گئے تھے۔

ڈی ایس پی شہباز احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ ’حیدر علی اپنے نام کی طرح بہادر تھا اور لوگوں کو ریسکیو کرتے وقت وہ جوش اور جذبے کا مظاہرہ کر رہا تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگوں کو بچاتے وقت اس کے اندر کس قدر خوشی کے جذبات ہیں، جب چھوٹے بچوں کو سیلابی پانی سے باہر نکالا گیا تو حیدر علی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو میں نے خود دیکھے اور اس کا کندھا تھپتھپا کر شاباش بھی دی۔۔۔ لیکن شاید یہ اس کی زندگی کے آخری لمحات تھے۔‘

والدین کا اکلوتا بیٹا، چھ بہنوں کا بھائی اور پولیس میں بھرتی ہونے کا جنون

حیدر علی کے کزن غلام رسول نے بی بی سی کو بتایا کہ حیدر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، اس کے والد کراچی میں مزدوری کرتے تھے جبکہ یہ اپنی والدہ اور چھ بہنوں کے پاس آبائی گاؤں سید پور (تحصیل پنڈدادنخان، ضلع جہلم) میں رہتا تھا۔

ان کے مطابق ’حیدر علی کو محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے کا جنون تھا، وہ جب سرکاری گاڑی دیکھتا تو کہتا کہ دیکھنا ایک دن میں بھی اس گاڑی میں بیٹھوں گا۔

’اس کو پولیس کی وردی کے ساتھ عشق تھا، جس کا اظہار وہ کرتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ جب میں پولیس میں بھرتی ہو جاؤں گا تو میں شلوار قمیض نہیں پہنوں گا۔‘

غلام رسول بتاتے ہیں کہ ’وہ اکثر رات کو سوتا بھی پولیس یونیفارم میں تھا جس پر ہم کزنز اس کا مذاق اڑاتے تھے کہ تم تو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہی ہوتے ہو لیکن حیدر علی کہتا تھا کہ اتنی مشکل سے تو یہ وردی ملی ہے تو اب اسے چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔‘

حیدر علی کے بچپن کے دوست عامر حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بچپن میں حیدر کے پسندیدہ مشاغل دوڑ، تیراکی اور دیوار کے ذریعے چھت پر چڑھنا تھے۔‘

ان کے مطابق ’جب ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ تمھارا کرکٹ میں شوق نہیں تو وہ کہتا کہ میں ایسے کھیل کھیلتا ہوں جو کہ میری عملی زندگی میں کام آ سکے اور نوکری کے بعد ان سب چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، جب ہم اس سے پوچھتے کہ کون سی نوکری تو وہ کہتا پولیس کی نوکری۔‘

ان کے مطابق ’میں سمجھتا ہوں کہ اس کو جنون تھا پولیس کی نوکری کا، شاید یہی وجہ ہے کہ جب سال 2018 میں جہلم پولیس کی بھرتیاں شروع ہوئیں تو وہ پیش پیش تھا اور بغیر کسی سفارش کے وہ منتخب ہو گیا۔‘

حیدر علی کے ہمسائے وجاہت علی کہتے ہیں کہ ’ایک غریب گھرانے سے تعلق ہونے کے باوجود حیدر علی نے اپنی غربت کو ڈھال نہیں بنایا اور محنت کی۔

’وہ سب کی خوشی غمی میں شریک ہوتا اور گاؤں والوں کے کام آ کر خوشی محسوس کرتا۔‘

ان کے مطابق ’وہ بچوں کا دوست اور بڑوں کا مہربان تھا، ہنس مکھ شخصیت کا مالک تھا، اس نے کبھی کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کیا۔‘

وجاہت علی کے مطابق ’محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد حیدر علی گاؤں والوں کو کہتا تھا کہ کوئی کام ہو تو مجھے بتا دیا کریں۔‘

بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ضلع جہلم میں ہنگامی اقدامات کیے گئے اور پولیس اور دیگر اداروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تاہم ریلے میں چار سو کے لگ بھگ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے پولیس اور ریسکیو 1122 نے رسوں کی مدد لی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کہتے ہیں کہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ’ریسکیو آپریشن کے دوران اچانک پانی کے بہاؤ میں شدت آ گئی جس کی وجہ سے حیدر بہہ گیا۔‘

جب ریسکیو آپریشن کے لیے کال کی تو ’حیدرعلی پیش پیش تھے‘

بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلے کی قیادت کرنے والے ڈی ایس پی شہباز احمد ہنجرا نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ‘جب اطلاع ملی کہ بہت سارے لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جن میں کچھ پولیس اہلکاران بھی شامل ہیں، تو میں نے فوری طور پر صدر سرکل کے تمام تھانوں کو نفری بھجوانے کی وائرلیس کال کی تاکہ آپریشن شروع کیا جاسکے۔‘

ان کے مطابق ’میرے دفتر سب سے پہلے جس تھانے کی نفری پہنچی اس میں حیدر علی پیش پیش تھا، چونکہ یہ میرے ساتھ پرسنل سٹاف میں بھی تعینات رہ چکا ہے تو میں اسے ذاتی طور پر جانتا ہوں، حیدرعلی کمانڈو کے نام سے مشہور تھا، میں نے کہا کہ کمانڈو تیار ہو تو اس نے سلام کر کے کہا جی ہاں سر میں تیارہوں۔‘

شہباز احمد ہنجرا بتاتے ہیں کہ ’جس علاقے میں پانی میں تیزی تھی وہاں پولیس نے رسوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں ہمیں اللہ تعالی نے کامیابی دی اور ہم نے تمام پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی سے باہر نکال لیا، کچھ لوگوں کے مکانات گر چکے تھے، کچھ لوگ مکانوں کی چھتوں پر تھے، ہم نے سب کو بہترین حکمت عملی سے باہر نکال لیا۔‘

ان کے مطابق ’جونہی کوئی کامیابی ملتی اور شہری خصوصاً خواتین اور بچے ریسکیو کر کے پانی سے باہر نکالے جاتے تو پولیس فورس کا جذبہ بڑھانے کے لیے سب ‘اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے‘، ہمارا یہ آپریشن گھنٹوں تک جاری رہا تھا جس میں کسی شہری کی جان نہیں گئی تھی اور سب کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا لیکن آپریشن کے آخر میں جب ہم دو ٹیموں کی شکل میں واپس مڑنے لگے تو اچانک تیز پانی کا ریلا آیا جس سے حیدر علی کا پاؤں پھسل گیا اور رسہ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ گیا۔‘

ڈی ایس پی شہباز احمد ہنجرا کہتے ہیں کہ اس صورتحال میں پولیس اہلکاروں نے فوراً شور مچایا اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر رسے کو ازخود چھوڑ کر پانی میں چھلانگیں لگا دیں لیکن حیدر علی کا کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کدھر گیا، پانی کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں۔

انھوں نے کہا کہ ’پولیس کے جوان ہمارے بچوں کی طرح ہوتے ہیں، ہم نے ان کے سہارے پر ہی تو ساری بھاگ دوڑ اور کارروائیاں کرنی ہوتی ہیں، ایسے میں آپ کس طرح برداشت کر سکتے ہیں کہ آپ کا کوئی بچہ آپ کی آنکھوں کے سامنے پانی میں بہہ جائے۔

’وہاں موجود سب پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن قدرت کے سامنے سب بے بس تھے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں نوجوان کی لاپرواہی ، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا موٹرسائیکل لے اڑا

3 جون, 2024

منگلا ڈیم اور دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ

20 اپریل, 2025

سوہاوہ میں پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، مسافر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

13 مارچ, 2026

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 شراب سپلائر گرفتار

3 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں