جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا چہلم جلوس کے روٹ کا دورہ، ڈی پی او نے سکیورٹی پر بریفنگ دی، انہوں نے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم شہر میں منعقد ہونے والے چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جلوس کے لائسنس داروں اور سکیورٹی اداروں کے ہمراہ روٹ کا دورہ کیا اور جلوس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ناصر باجوہ نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جبکہ سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی نے انتظامی معاملات پر آگاہی دی۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی کہ چہلم کے جلوس کے لیے تمام انتظامات فوری مکمل کئے جائیں، بارشی موسم کی وجہ سے نکاسی آب کا کام خاص طور پر بروقت مکمل ہونا چاہیے۔


