Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بلجیم کی کمپنیز کے بڑے وفد کی عالمی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش TEXPO 2024 پاکستان میں شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بلجیم کی کمپنیز کے بڑے وفد کی عالمی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش TEXPO 2024 پاکستان میں شرکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برسلز: بلجیم سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کے ایک بڑے وفد نے کراچی میں منعقد ہونے والی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش TEXPO 2024 میں بھرپور شرکت کی ہے۔

اس حوالے سے برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی محمد بلال خان بھی وفد کی آسانی کیلئے ان کے ہمراہ ہیں اور ان کی ملاقاتوں اور مصروفیات کو آسان بنا رہے ہیں۔

سفارتخانہ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی جانب سے ’’پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور پائیداری‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران وزیر معیشت عمر حمید نے یورپی یونین کے اندر پائیداری کے معیارات اور ٹیکسٹائل سے ان کی مطابقت پر اظہار خیالات بھی کیا۔

اس حوالے سے برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور فراز زیدی نے بلجیم کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیز کی موجودگی پاکستان اور بلجیم کے درمیان جاری تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر غیر ملکی فرموں کیلئے متنوع مواقع پیش کرتا ہے اور TEXPO میں بلجیم کی کمپنیز کی شرکت ان مواقع کو تلاش کرنے کیلئے ان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق اس حوالے سے بلجیم کی فرمز نے TEXPO 2024کے بہتر نظم و ضبط کیلئے TDAP کی تعریف کی ہے جس کے ذریعے B2B میٹنگز میں سہولت ہوئی ہے۔ توقع ہےکہ اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان اور بلجیم کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مزید اضافے میں معاون ثابت ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی ناظم الامور نے بلجیم کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو بڑھانے میں پاکستان کی کوششوں میں تعاون کیلئے سفارت خانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلجیم کی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے خواہاں پاکستانی برآمد کنندگان کی مدد اور سہولت فراہم کرنے میں پوری طرح مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی یہ نمائش عالمی ٹیکسٹائل اور چمڑے کے مینوفیکچررز، خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اندر موجود مواقع کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جو ملک کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
clear sky
32° _ 32°
41%
2 km/h
جمعہ
32 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C
منگل
28 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

انسانیت کی خدمت میرا نصب العین ہے، چوہدری بشیر احمد آرائیں

26 فروری, 2024

حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

11 جنوری, 2025

اٹلی میں دہشت گرد گروپوں کے لیے آن لائن پروپیگنڈہ کرنے کے الزام پر دو پاکستانی گرفتار

4 دسمبر, 2023

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی غزہ کیلئے امداد

26 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں