Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فرانس میں پاکستانی کمپنیوں کو کاروباری سہولت فراہم کی جائے، سردار ظہور اقبال، فرانسیسی سفیر سے ملاقات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فرانس میں پاکستانی کمپنیوں کو کاروباری سہولت فراہم کی جائے، سردار ظہور اقبال، فرانسیسی سفیر سے ملاقات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے پاکستان دورہ کے دوران فرانسیسی سفیر نکولس گیلی کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کےمتعلق میڈیا کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ فرانس میں پاکستانی نیشلنز کی کمپنیوں کو کاروباری سہولت دی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اس وقت سفارتی اور سیاسی بہترین تعلقات ہیں،پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی تجارتی، اقتصادی،سفارتی،تعلقات کو مزید مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے فرانس پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، فرانس کی بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔بلا شبہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد فرانس میں مقیم ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں ثقافتی تعاون،معیشت اور اقتصادیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی طلبا ء کی بڑی تعداد فرانس میں زیر تعلیم ہے۔پاکستانی طلبا ء اور طالبات کے لیے ویزا سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔فرانس پاکستان بزنس فورم کا قیام اہمیت کا حامل ہے،اس فورم کے قیام سے تجارتی شعبے میں تعاون بڑھا ہے۔

سردار ظہور اقبال نے بتایا کہ اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے پہنچنے کے موقع پر فرانسیسی سفیر نے پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر ا یمانیل میکرون اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جو ملا قاتیں ہو ئی ہیں وہ بہت ہی نتیجہ خیز ثابت ہو ئی ہیں۔فرانس اور پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان حالیہ ملا قاتوں اور مشاورت کے نتیجے میں مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مستقبل میں نئی بلندیوں تک لے جانے میں روڈ میپ ثابت ہوں گے۔

سردار ظہور اقبال نے کہا کہ موجودہ سفیر نکولس گیلی کی خصوصی کاوشوں سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار نےبھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا،موجودہ حکومت نے فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بہت کوشش کی ہے اور حالیہ کچھ عرصے میں دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی متعدد رابطے ہو ئے ہیں۔سردار ظہور اقبال نے مزید کہا ہمیں پاکستان اور فرانس کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے اور تعلقات کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے۔

سردار ظہور کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنا طریقہ کا ر ہوتا ہے لیکن فرانس کے سفیر کے ساتھ درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیوں کے حوالے سے بات چیت ہو ئی۔ میں نے تجویز دی کہ فرانس میں پاکستانی نیشلنز کی کمپنیوں کو سہولت دی جائے،ان کو سفارت خانے کے ساتھ مل کر مدد کی جائے، پاکستانی سفارت خانے اور وزارت تجارت کے ساتھ بھی مل کر کام کیا جائے،جو کمپنیاں اچھا کام کرہی ہیں ان کو کو پاکستان آنے کے لیے مو ٹیویٹ کیا جائے۔خاص طور پر ڈیری کے شعبے میں فرانس میں اعلیٰ مہارت پا ئی جاتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے لیکن اگر ان کمپنیوں کو پاکستا ن لایا جائے تو کاروبار کو فروغ مل سکتا ہے۔ ان کمپنیوں کے پاس تکنیکی مہا رت کے ساتھ ساتھ مشینری بھی موجود ہے،پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،ہم ان کمپنیوں کے ساتھ مل کر مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی ڈیری پراڈکٹس تیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سیکرٹری اور منسٹر کی سطح پر ملاقاتیں کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،پھر ہمار ہدف یہ ہو گا کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون پاکستان کا دورہ کریں۔یہ ہمارا 2025ء کا ٹارگٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کا خصوصی طو ر پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔اور ان ملا قاتوں کے نتیجے میں جو نتیجہ آئے گا وہ دونوں ممالک کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
77%
1 km/h
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
23 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان نژاد چوہدری شہباز سرور ورکر پارٹی کے امیدوار نامزد

29 مارچ, 2024

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی ابوظہبی میں سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں شرکت

9 مئی, 2024

اسپین: صوبہ ویلنسیا کے شہر ایلیکانتے میں محفل’’ محبت رسول ﷺ‘‘ کا انعقاد

24 اکتوبر, 2023

پاک وطن پر جب مشکل پڑی مسلح افواج نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا، محمد سمیع

9 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں