ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ایک مرتبہ پھر 0 اعشاریہ 67 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 4 اعشاریہ 16 فیصد سے بڑھ کر 4 اعشاریہ 92 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 16 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 20 اعشاریہ 72 فیصد، لیڈیز سینڈل کی قیمتوں میں 55 اعشاریہ 62 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ 28فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 42 فیصد، پیاز میں 0 اعشاریہ 98 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 2 اعشاریہ 30فیصد اضافہ ہوا۔
چینی کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 27 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ 70فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 23فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 62 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 2 اعشاریہ 97فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 80 فیصد، ایری سکس نائن چاول کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 22 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 25 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد اضافے کے ساتھ 3 اعشاریہ 44فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 85 فیصد اضافے کے ساتھ 3 اعشاریہ 49فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 72فیصد اضافے کے ساتھ 4 اعشاریہ 92فیصد رہی۔
اسی طرح، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد اضافے کے ساتھ 5فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 61 فیصد اضافے کے ساتھ 5 اعشاریہ 41فیصد رہی ہے۔


