Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا، مہنگائی کے وار جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا، مہنگائی کے وار جاری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: شہریوں کی مشکلات کا ازالہ نہ ہو سکا، مہنگائی کے وار جاری، سستے داموں معیاری سبزیوں و پھلوں کی دستیابی صارفین کا خواب بن کر رہ گئی۔

ادرک چائنہ کی سرکاری قیمت 540 مقرر ہے جبکہ بازاروں میں 700 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ، لیموں دیسی کی سرکاری قیمت 584 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں 800 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے جبکہ لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 240 روپے مقرر ہے اور بازاروں میں 300 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیاجا رہاہے ۔

رہی سہی کسر گراں فروشوں نے نکال دی ہے ، پہلے ہی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے سے زائد کا اضافہ کر کے سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں۔

جمعہ کے روز بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا۔ تا ہم سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور گرانفروشی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا انتظامیہ ازالہ نہ کر سکی۔ متعدد دکانداروں کی جانب سے نرخ نامے بھی آویزاں نہ کئے گئے۔

سرکاری طور پر جاری کردہ نرخ ناموں کے مطابق آلو 75 ، پیاز85، ٹماٹر40 ، لہسن240 ، کھیرا 55, بینگن65 شملہ مرچ75 بھنڈی 170 ، سبز مرچ فارمی 65، ٹینڈے55 ، بند گو بھی40 ، پھول گوبھی 70 ، سیب کالا کولو290، کیلا اسپیشل 135، آڑو150،خربوہ اول 70 روپے مقرر کی گئی تا ہم ضلع بھر کے دکاندار مقرر کردہ نرخ ناموں سے 50 سے 100 روپے زائد نرخوں پرسبزیاں و پھل فروخت کرتے رہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے عوام کے مسائل کا انتظامیہ اور پنجاب کے حکمرانوں کے پاس کوئی حل موجود نہیں ،عوام کے مسائل کی طرف انتظامیہ اور حکمران کوئی توجہ نہیںدے رہے، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں تا ہم اس کے باوجود بھی حکمران کرسی کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔جبکہ گراں فروش حکومتی پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی پر اشیاء ضروریہ فروخت کر رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
scattered clouds
32° _ 32°
57%
اتوار
39 °C
پیر
37 °C
منگل
34 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان فرار

12 جون, 2025

ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا پودا لگا کر ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہیے، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی

20 اپریل, 2025

انسانی حقوق کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

10 دسمبر, 2023

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

7 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں