Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کم سونا یا نیند نہ آنا تمام علاج کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، طبی ماہرین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کم سونا یا نیند نہ آنا تمام علاج کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، طبی ماہرین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

طبی ماہرین  نے کہا ہے کہ کم سونا یا نیند نہ آنا تمام علاج اور تھیراپیز کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، نیند کی خرابی نفسیاتی عوارض پی ٹی ایس ڈی، ڈپریشن، انزائٹی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ اس حوالے سے اسکریننگ ٹولز پر عملدرآمد، عوامی سطح پر آگاہی اور ماہرین کو تربیت دینے کی ضرور ت ہے۔

ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں ’سلیپ میڈیسن کے جائزے‘ کے عنوان سے سیشن کا انعقاد ہوا۔

سیشن میں  امریکی ادارے کلینری میں کنسورشیم پرنسپل انویسٹی گیشن اور کلیولینڈ سلیپ اینڈ ریسرچ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر منصور احمد نے نیند کے طریقہ کار، عام نیند کی خرابی، اور نیند کے مسائل میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے طبی نقطہ نظر پر گفتگو کی۔

قبل ازیں ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد نے سیشن سے افتتاحی خطاب میں سلیپ میڈیسن کا تعارف کرایا اور بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹر منصور احمد کے تعاون سے سلیپ میڈیسن پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے نیند کی اہمیت سے متعلق کہا ہے کہ رات کو سونا ا نتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ 2 د ن نہ سوئیں توآپ بیمار ہوسکتے ہیں۔ رات کو نہ سونا انسان کو کئی بیماریوں سے دوچار کردیتاہے لیکن آج کل یہ فیشن بن گیاہے کہ رات کو جاگنا اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ صحت کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

بعدازاں آگاہی سیشن کی منتظمہ اور فزیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ،  ڈاکٹر امبرین قریشی نے سلیپ میڈیسن میں ڈاکٹر منصور احمد کی تحقیق اور تجربے  کا جائزہ پیش کیا۔

اپنے لیکچر کے دوران ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ نیند ، جسمانی، ذہنی اور جذباتی فعالی کےلیے اہم ہے۔ کم سونا یا نیند نہ آنا تمام علاج اور تھیراپیز کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیند کی خرابی نفسیاتی عوارض جیسا کہ پی ٹی ایس ڈی، ڈپریشن، انزائٹی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

 ڈاکٹر منصور احمد نے ایک تحقیق کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 5سے 6 کروڑ امریکی شہری نیند کی دائمی خرابی، بے خوابی، سونے میں رکاوٹیں، ریسٹ لیس لیگز، بشمول شفٹ ورک سنڈروم، نارکولیپسی اور موڈ کی خرابی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیپ ڈِس آرڈر کی تشخیص مشکل نہیں ہے،اس کے باوجود اس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کی تشخیص نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے اسکریننگ ٹولز کا استعمال، عوامی سطح پر آگاہی اور ماہرین کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  80 سے زائد سلیپ ڈِس آرڈرز کا جائزہ پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سلیپ پیشنٹ، اس کی تشخیص اور علاج پر گفتگو کی۔

انہوں نے نیند کے دورانیے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوزائیدہ کی  نیند 19 گھنٹے، ٹین ایجرز 10 سے 12 جبکہ بالغ افراد کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔انہوں نے نیند کے 3 اسٹیجز بھی بتائے۔

ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ صبح میں جتنے بھی روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں اس کی بڑی وجہ نیند میں کمی ہے کہ ڈرائیور رات کو سویا نہیں یا اس نے کم از کم ایک سے 2 گھنٹے نیند کی۔

انہوں نے امریکا کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی پولیس سالانہ ایک لاکھ حادثات رپورٹ کرتی ہے،  جن میں سے 4 فیصد اموات ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ناسا چیلنجر ٹریجڈی جس میں 7 اموات ہوئی تھیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ناسا کے 2 منیجرز 23 گھنٹے سے جاگے ہوئے تھے اور اس سے ایک روز قبل بمشکل 3 گھنٹے سوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ الاسکا والڈیز آئل ٹینکر کریش کی بھی کچھ یہی وجوہات تھیں۔

 ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ نیند کی خرابی بہت سی بیماریوں سے منسلک ہے،  جیسا کہ دل کی بیماریاں، میٹابولک ڈِس آرڈرز، نفسیاتی عوارض، اعصابی عوارض اور جسم میں درد کی ایک بڑی وجہ رات کو نہ سونا یا کم گھنٹے سونا ہے۔

انہوں نے کچھ کیس اسٹڈیز بھی پیش کیں کہ رات بھر نہ سونے سے مریضوں کو صحت کے کتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچے رات بھر جاگتے ہیں اور دن میں سوتے ہیں انہیں یہ اندازہ نہیں کہ کچھ عرصے بعد یہ عادت انہیں کس قسم کے مسائل کا شکار کرسکتی ہے۔

مزید برآں انہوں نے سلیپ ایپنیا اور بے خوابی کی تشخیص اور علاج پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

سیشن کے  اختتام پر طلبا کو سوال و جواب کا موقع فراہم کیا گیا، جس سے فیکلٹی اور طلباء کو نیند کی دوا کے شعبے میں اپنے تحقیقی منصوبوں اور نظریات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
50%
1 km/h
منگل
32 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزن کو قابو میں رکھنے والا جین ویریئنٹ

30 نومبر, 2023

مہلک ٹیومر کے لیے عام دوا مؤثر قرار

21 ستمبر, 2024

جہلم: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری گیسٹرو اور ہیضہ کا شکار ہونے لگے

22 مئی, 2024

وزن گھٹنے کے بعد بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

21 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں