Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان انفیکشنز بیماریوں کا سب سے بڑا مرکز ہے، طبی ماہرین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان انفیکشنز بیماریوں کا سب سے بڑا مرکز ہے، طبی ماہرین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کراچی: طبی ماہرین نے پاکستان کو انفیکشنز بیماریوں کا سب سے بڑا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو رہی ہے جو تشویش ناک صورت حال ہے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیکل مائیکرو بائیولوجیکل اینڈ انفیکشیس ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان کے ماہرین نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں بڑھتے ہوئے مہلک امراض پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر سمیہ نظام الدین، ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، ڈاکٹر ثنا انور، ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈاکٹر ثمرین نے پریس کانفرنس میں موجود تھیں، ڈاکٹر سمیہ نے خناق، پولیو، ریبیز اور ویسٹ مینجمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی میں مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی اور حکومتی پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر نسیم نے انفیکشن ڈیزیز کو پاکستان کی سب سے بڑی مہلک بیماری قرار دیا اورکہا کہ یہ امراض قابل علاج اور قابل بچاؤ ہیں لیکن پاکستان میں ان پر قابو پانے کے اقدامات ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ میں بھی نئی بیماریوں کا پھیلاؤ جاری ہے اور پاکستان میں ڈینگی اور چکن گونیا کے بعد زیکا کا خطرہ ہے، جو حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹی بی کی تشویش ناک اقسام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دماغ اور گردے کی ٹی بی کے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ثنا نے کہا کہ خسرہ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو بچوں کو اسکول جانے سے محروم کر رہا ہے حالانکہ یہ ویکسین سے قابل بچاؤ ہے۔

انہوں نے کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کو بیماریوں کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائیڈ، کولیرا اور دیگر امراض آلودہ پانی اور ناقص صفائی کی صورت حال کی وجہ سے پھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچرے کے ڈھیر نہ صرف بیماریوں کو جنم دے رہے ہیں بلکہ ان کے سبب آوارہ کتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، یہ کتے لوگوں کو کاٹ کر ریبیز کا سبب بن سکتے ہیں، جو کہ مہلک بیماری ہے، اگر ریبیز کے مریض کو ویکسین نہ لگائی جائے تو موت یقینی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ڈاکٹرز اس بات پر پریشان ہیں کہ اب مریض زیادہ بیمار ہوکر آ رہے ہیں اور ادویات کم ہوتی جا رہی ہیں، جراثیم ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہے ہیں، جس سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای پی آئی ویکسینیشن تناسب 90 فیصد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن میرے حساب سے یہ 35 فیصد تک ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر کیچ اپ مہمات اور بچوں تک رسائی ضروری ہے، سندھ میں خسرہ کے کیسز میں اضافے اور خناق کے کیسز دوبارہ منظر عام پر آنے پر ہم سب پریشان ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ویکسینیشن مہمات ضروری ہیں لیکن ان مہمات کے دوران بچوں تک رسائی یقینی بنانا زیادہ اہم ہے۔

پولیو کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے اور 60 فیصد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کہ بلوچستان کے سیوریج سسٹم کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں صورت حال کا تعین مشکل ہے۔

ڈاکٹر سمرین نے کہا کہ خناق کے کیسز میں اس حد تک اضافہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، یہ بیماری اب بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی دیکھی جا رہی ہے اور یہ دل پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

انہوں نے اینٹی ٹاکسن کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف چند سرکاری اداروں میں دستیاب ہے۔

ماہرین نے حکومت سے انسداد پولیو مہم مزید مؤثر بنانے، کچرے کے ڈھیر ختم کرنے، صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان اقدامات کے بغیر بیماریوں پر قابو پانا ممکن نہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بڑھاپے کی رفتار سست کرنے والا پروٹین دریافت

3 جنوری, 2024

شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنی نسلوں کو معذوری سے بچا سکیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

26 فروری, 2024

جہلم: کم عمر بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے برے اثرات مرتب ہونے لگے

27 اپریل, 2024

تنہائی میں دل کا دورہ پڑنا، کیا موثر اقدامات اپنائیں؟

18 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں