Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ میں نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ میں نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ میں یکم جنوری 2025 سے نجی اسکولوں پر 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کرکے رقم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کے بہبود کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی نئی حکومت نے نجی اسکولوں کو 20 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا۔

وزیر تعلیم برجیٹ فلپسن نے کہا کہ مہنگی اور اعلیٰ معیاری تعلیم صرف امراء و روساء کے لیے نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک شہری کا حق ہے۔

وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ اس ٹیکس سے حاصل فنڈز سرکاری اسکولوں میں استعمال کیے جائیں گے جہاں ملک کے 94 فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس ٹیکس سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ڈیڑھ ارب پاؤنڈ جمع پونے کی امید ہے جب کہ 2029-30 تک یہ فنڈ سالانہ ایک ارب 70 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ جائے گا۔

اس فنڈز کو سرکاری اسکولوں کے ساڑھے چھ ہزار اساتذہ کی بہبود سمیت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب نجی اسکولوں کی نمائندگی کرنے والی انڈیپینڈنٹ اسکولز کونسل نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں ٹیوشن فیس پہلے ہی اوسطاً 18 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔

ادھر حکومت کا اندازہ ہے کہ ٹیوشن فیس میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ ناگزیر ہے۔

حکومتی اصلاحات کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہوا تو سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد قابو سے باہر ہوجائے گی جو کہ بذات خود حکومتی لاگت میں اضافے کا باعث ہوگا۔

تاہم انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز نے مخالفین کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں متوقع کمی کی وجہ سے 2030 تک ریاستی اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ کمی آئے گی۔

یاد رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں دہرے تعلیمی نظام پر تنقید کی تھی اور اقتدار میں آنے کے بعد سرکاری اسکولوں کا معیار بلند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دورِحکومت میں نجی اور سرکاری اسکولوں کے درمیان طبقاتی فرق بہت بڑھ گیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
50%
1 km/h
جمعہ
22 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے؛ امریکی صدر بول پڑے

9 فروری, 2024

والدین کو صرف سکول پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود بھی بچوں کو وقت دیں،سید بخت زادہ

3 مارچ, 2024

جہلم: اساتذہ کو فلمیں دیکھنے کا ٹاسک دینے والے ڈپٹی ڈی او معطل، وزیر تعلیم بھی میدان میں آ گئے

5 جون, 2024

کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

14 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں