Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: لندن میں سیاحت کے سب سے بڑے عالمی فیسٹیول ’’ورلڈ ٹورازم مارٹ‘‘ کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

لندن میں سیاحت کے سب سے بڑے عالمی فیسٹیول ’’ورلڈ ٹورازم مارٹ‘‘ کا آغاز

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن میں سیاحت کے سب سے بڑے عالمی فیسٹیول ’’ورلڈ ٹورازم مارٹ‘‘ کا آغاز ہو گیا ۔

ورلڈ ٹورازم مارٹ (WTM) میں پاکستان پویلین کا افتتاح وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ کیا۔

وصی شاہ کی قیادت میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC)، صوبائی محکمہ سیاحت، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان دنیا کے سب سے بڑے ٹریول شو میں شرکت کر رہے ہیں۔

ٹریول مارٹ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے وصی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق نمائش WTM جیسے شوز سے آنے والے دنوں میں مزید سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے خوبصورت ترین مناظر اور ثقافتی تنوع سے نوازا گیا ہے جس سے پاکستان سیاحتی اعتبار سے بہترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔اگر انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور دنیا میں اختیار کی جانے والی نتیجہ خیز کامیاب حکمت عملی کو اپنایا جائے تو سیاحت پاکستان کیلئے زرمبادلہ کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

وزیرسیاحت نے اس سلسلے میں شرکاء سے تجاویز بھی حاصل کیں اور انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے سیاحت کی صنعت میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔وزیر مملکت نے پاکستان ہائی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کو ورلڈ ٹورزم مارٹ میں لانے پر ہائی کمیشن کےکردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

ورلڈ ٹریول مارٹ میں ملکی سیاحت کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے پاکستان پویلین نے بڑی تعداد میں سیاحوں، بین الاقوامی ٹریول کمپنیوں کے نمائندوں اور سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے والوں کی توجہ حاصل کی ۔ورلڈ ٹریول مارٹ میں پاکستان پویلین ان لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی تھا جو اس سے قبل سیاحت کیلئے پاکستان آچکے ہیں اور پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات دیکھنے کیلئے دوبارہ پاکستان آنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ڈبلیو ٹی ایم لندن دنیا کے سب سے بڑے ٹریول شوز میں سے ایک ہے اور سیاحوں کو دنیا کے 5000سے زیادہ بڑے مقامات اور برانڈز سے متعارف کراتا ہے۔ لندن ایکسل میں شروع ہونے والا ورلڈ ٹریول مارٹ 6 نومبر سے 8 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بنگلادیش میں 15 اگست کی عام تعطیل منسوخ کرنے کا فیصلہ

13 اگست, 2024

ٹرمپ نے اسپین کو دھمکی دے ڈالی

21 جنوری, 2025

مکہ مکرمہ؛ گاڑی مسجد کے باہرافطار دسترخوان پرچڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

22 مارچ, 2024

فرانس؛ اولمپک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ

26 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں