Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: نجی سکول کے طلباء کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، فلسطینیوں سے بھرپور حمایت کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: نجی سکول کے طلباء کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، فلسطینیوں سے بھرپور حمایت کا اعلان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
29 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے فارابی فاؤنڈیشن ہائی اسکول جی ٹی روڈ دینہ کے طلباء بھی میدان میں آ گئے۔ طلباء کی بڑی تعداد نے بینرز اور فلسطینی جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ریلی میں شریک طلباء نے "تیرا میرا رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ” اور دیگر پرجوش نعرے لگائے جن سے فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی بربریت، بمباری اور محاصروں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ اور مقررین نے کہا کہ فلسطین میں نہتے بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان مظالم کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دے۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آواز بننے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاک فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر اور قربانیوں سے سرشار افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر ملک و ملت کا دفاع کیا ہے۔ قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔

ریلی کے اختتام پر طلباء اور اساتذہ نے فلسطینی عوام کے حقِ آزادی، خود ارادیت اور جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور مظلومین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: دوسرا حاجی سخی محمد میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ لونا کلب نے جیت لیا

12 ستمبر, 2024

جہلم میں عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

11 مارچ, 2026

جہلم میں عید الاضحی پر بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد

14 مئی, 2025

جہلم کے ہوٹلوں پر مضر صحت دودھ سے چائے کی فروخت کا انکشاف، شہریوں میں تشویش

4 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں