جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر، راجہ علی اعجاز کو دوستوں، ووٹرز اور ایل پی جی انڈسٹری کی اکثریتی حمایت حاصل، راجہ علی اعجاز کی کامیابی یقینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ راجہ علی اعجاز کو دوستوں، ووٹرز اور ایل پی جی انڈسٹری کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
وہ راجہ ٹریڈرز کے مالک اور ایل پی جی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین ہیں اور انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر ایگزیکٹو ممبر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انڈسٹری کا ماننا ہے کہ "راجہ علی اعجاز جواں خون ہیں اور انڈسٹری کے لیے ایک مثبت تبدیلی ثابت ہوں گے۔ پولنگ 18 ستمبر 2024 کو ہوگی۔


