ڈومیلی: بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑاگواہ کو ماڈل گاؤں بنانے کا مشن تیزی سے جاری

ڈومیلی: بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑاگواہ کو ماڈل گاؤں بنانے کا مشن تیزی سے جاری، بڑاگواہ کی مین گلیوں، نالیوں،قبرستان اور جنازہ گاہ کی صفائی مکمل، مختلف ناکارہ بورڈ پر لکھائی کرکےخوبصورت بنادیاگیا، اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ کو ماڈل گاؤں بنانےکا مشن تیزی سے جاری ہے۔ راجہ واجد کیانی اور شکیل کھٹانہ کی زیر نگرانی بڑاگواہ کی تمام مین گلیوں نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مرکزی جنازہ وعید گاہ، قبرستان کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کردیاگیا۔

تمام گلیوں اور نالیوں کو صاف، ناکارہ بورڈ پر خوبصورت لکھائی کراکر انکو دوبارہ لگادیاگیا۔ اگلے مشن میں پورے قبرستان میں باڑ لگاکرقبروں کو بے حرمتی سے محفوظ کیاجائے گا۔

بڑاگواہ کے ہرمحلے اور ہردوکان میں کوڑا دان لگائے جائیں گے جس میں محلے والے اور دوکاندار اپناکوڑا پھینکاکریں گے اور کوڑا دان ہفتہ میں دو دن مزدور خالی کرے گا۔

اس اچھے اقدام پر اہل علاقہ نے پوری ویلفیئر کے عہدیداران و ممبران کو خراج تحسين پیش کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button