Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پنجاب حکومت شرپسند عناصر سے نمٹنے کےلیے ہر وقت تیار ہے، ملک صہیب برتھ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پنجاب حکومت شرپسند عناصر سے نمٹنے کےلیے ہر وقت تیار ہے، ملک صہیب برتھ

عامر کیانی
عامر کیانی
2 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: صوبائی وزیر قانون و کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد برتھ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پرامن اور مثالی انعقاد کے لیے پنجاب حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، تمام صوبائی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے جہلم میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کی صدارت انہوں نے آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انتظامی امور پر جبکہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سیکیورٹی انتظامات پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہر مجلس اور جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی، صفائی، روشنی، طبی سہولیات سمیت دیگر تمام انتظامی معاملات کو مثالی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔

اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے واضح کیا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اربوں روپے کے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرائے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم اور سیف سٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ محرم کے جلوسوں کے راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جہاں ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صہیب برتھ نے ضلعی افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور لائسنس داران کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مرکزی جلوس کے اختتامی مقام بیت العباس پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کسی بھی قسم کی شر پسندی، دہشت گردی یا تخریب کاری کے خدشات سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم کے مقدس ایام کو پرامن طریقے سے گزارنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں اور میڈیا کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں امن و اتحاد کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
50%
4 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

23 جنوری, 2024

جہلم میں گینگ ریپ کے دو مختلف واقعات میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

21 نومبر, 2024

عوامی شکایات کا بروقت اور میرٹ پر حل جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

6 مئی, 2026

جہلم میں چار روز بعد جی ٹی روڈ اور دریائے جہلم کے تینوں پل ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے

13 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں