پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور متاثرہ بچوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


