پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں سے نامناسب رویہ، سول سوسائٹی سراپا احتجاج، ہسپتالوں میں میلے ٹھیلے لگوانے کی بجائے مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ سماجی حلقوں کا مطالبہ
انجمن تاجران نے تحریری درخواست میں موقف کیا کہ تاجر رہنماؤں سمیت عام شہریوں سے نرسنگ سٹاف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے، نرسنگ سٹاف سارا سارا دن موبائل فون پر مصروف رہتی ہیں جبکہ مریضوں گھنٹوں ان کا نظارہ کرتے رہتے ہیں۔
سماجی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں میلے ٹھیلے لگوانے کی بجائے مریضوں کیلئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔