کھیوڑہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصرمحمود باجوہ نے چائینز گارد ایل سی آئی کھیوڑہ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے چائنیز کی رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور چائنیز سکیورٹی کے گارد انچارجز نے ڈی پی او جہلم کو بریفنگ دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملکی تشخص کی بہتری کےلئےغیر ملکیوں کو پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ چائینز باشندگان ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں، جن کی سکیورٹی میں ذرا برابر لغزش کی گنجائش نہ ہے۔


