Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایم بی ای کا اعزاز والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، رضوان جاوید، برٹش پاکستانی ریل ورکر کا انٹرویو میں اظہار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایم بی ای کا اعزاز والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، رضوان جاوید، برٹش پاکستانی ریل ورکر کا انٹرویو میں اظہار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: ایک غیر معمولی برٹش پاکستانی ریل ورکر کو 2015سے اب تک 29لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچانے کے اعتراف میں ایم بی ای مقرر کیا گیا ہے۔

مشرقی لندن کے لیٹن سے تعلق رکھنے والے رضوان جاوید، ایلنگ براڈوے اور پیڈنگٹن سٹیشنوں پر ایم ٹی آر الزبتھ لائن کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران پلیٹ فارم پر چوکنا رہ کر اور مشکل حالات میں کمزور افراد تک پہنچ کر ان کی جان بچانے میں مدد کی۔ رضوان جاوید نے تقریباً 10سال قبل ریلوے میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے کیریئر کے آغاز میں انہوں نے سماریٹنز ٹریننگ کورس میں شرکت کی۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کی وجہ سے ہے کہ مجھے کنگ نیو ائرز آنرز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میرا کام ذہنی صحت کے شعبے میں اس طرح تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماریٹنز کے ساتھ ان کا کام اصل کلید ہے۔ سماریٹنز کے ساتھ میں نے سیکھا کہ کمزور لوگوں کی شناخت کیسے کی جائے، ان کے ساتھ کیا بات چیت کرنی ہے، ان کو کیسے مشغول کرنا ہے، ان پر کس طرح نظر رکھنا ہے اور انہیں حفاظت کے مقام تک کیسے لے جانا ہے۔

اس کے بعد اپنی ریلوے کی نوکری شروع کرنے کے بعد پہلے ہفتے میں ہی مسٹر رضوان جاوید نے کسی کو اپنی جان لینے سے روکنے میں مدد کی۔ 2019 میں مسٹر جاوید، جو پہلے گریٹ ویسٹرن ریلوے (جی ڈبلیو آر) کے لئے کام کر چکے ہیں، نے سماریٹنز لائف سیور ایوارڈ جیتا، جو ان لوگوں کا اعتراف کرتا ہے، جنہوں نے اپنی بات کرنے اور سننے کی مہارت کا استعمال کیا ہے۔

مسٹر جاوید نے بتایا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ اسے ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے اور ان لوگوں کے ساتھ رہنے کا بدلہ دے گا، جن کے ساتھ بات کرنے کے لئے کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے کم عمری سے ہمیشہ یہ سکھایا کہ ایک اچھا اور کارآمد شہری کیسے بننا ہے، کس طرح فرق کرنا ہے۔

رضوان جاوید نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے 20 سال کی درمیانی عمر کی ایک لڑکی کو یہ دیکھ کر اس سے بات کی کہ اسے مدد کی ضرورت ہے۔ کچھ دنوں بعد وہ سٹیشن پر دوڑتی ہوئی میرے پاس آئی اور مجھے گلے لگایا۔ لڑکی نے کہا کہ اگر میں اس رات اس سے بات نہ کرتا اور اگر میں نے اسے قائل نہ کیا ہوتا کہ زندگی جینے کے قابل ہے تو وہ آج زندہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگہی نہیں رکھتے اور یہ چیزیں بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔

رضوان اور اس کے والدین اس وقت بہت خوش ہوئے، جب انہیں حکومتی خط موصول ہوا، جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایم بی ای مقرر کیا جا رہا ہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے چہرے کے تاثرات، موسم کے مطابق پہننے والے لباس کی حالت، عجیب و غریب کام کرنا، راستے میں رہنا اور نہ رکنے والی خدمات کے بارے میں پوچھنا یہ سب نشانیاں ہیں کہ اس شخص کو دماغی صحت کے مسائل کے باعث مدد کی ضرورت ہے۔ تمام کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں لیکن زیادہ وسائل مختص کرنا اہم ہے، برٹش ایمپائر موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر کے رکن (ایم بی ای) برٹش ایمپائر آرڈر لیول کےتیسرے نمبر پر ہے۔ جس کا رینک (نائٹ ہوڈ/ڈیم ہوڈ) سی بی ای اور پھر او بی ای کے بعد آتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
53%
4 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مسلم لیگ ن ہالینڈ کا اجلاس، شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد

4 مارچ, 2024

پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری نے زندگی نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے وقف کیے رکھی، علمائے کرام

17 اپریل, 2024

ساؤتھ پورٹ واقعات، جماعت اہلسنت برطانیہ کا سلطان باہو سینٹر برمنگھم میں اجلاس

5 اگست, 2024

پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلائی جا سکتی ہے؟ نام سامنے آ گئے

3 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں