Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پہلے نامزد مسلم امریکی جج سے ٹرمپ کے سینیٹرز کا نفرت آمیز انٹرویو، ویڈیو وائرل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پہلے نامزد مسلم امریکی جج سے ٹرمپ کے سینیٹرز کا نفرت آمیز انٹرویو، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن کی وفاقی عدالت کے لیے پہلے پاکستانی مسلم جج عدیل منگی کی نامزدگی کی سینیٹ سے توثیق کے لیے ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے سینیٹرز نے بدتمیزی کی اور اسلام فوبک سوالات کی بچھاڑ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں عدیل منگی کی بطور جج نامزدگی کی توثیقی مرحلے میں ریپبلکنز سینیٹرز ٹام کاٹن، ٹیڈ کروز اور جوش ہولی نے نفرت آمیز رویہ اپنایا۔

ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز کے سینیٹرز نے عدیل منگی سے نائن الیون، اسرائیل پر حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق سوالات کیے جن میں مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

In case you missed it, Mr. Mangi unequivocally denounced *any* acts of antisemitism or bigotry.

Adeel Mangi will be a phenomenal and historic circuit court judge once confirmed. https://t.co/gsQPklg4Uo pic.twitter.com/HXUDATAHIL

— Senate Judiciary Democrats 🇺🇸 (@JudiciaryDems) December 13, 2023

ریپبلکنز جماعت کے متعصب سینیٹرز کے مذہبی منافرت پر مبنی سوالات پر عدیل منگی نے تحمل کے ساتھ دو ٹوک جواب دیا جس سے اپوزیشن سینیٹرز اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

یہودیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نامزد جج عدیل منگی نے جواب دیا کہ کالج کیمپس میں کوئی بھی سام دشمنی یا کوئی بھی تعصب بشمول مسلم دشمنی، قابل نفرت ہے۔ میرے بچے یونیورسٹیوں میں جائیں گے۔

عدیل منگی نے مزید کہا میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی خود کو اور میرے یہودی دوستوں اور ساتھیوں کے بچے بھی خود کو یونی ورسیٹیز سمیت تما جگہوں پر محفوظ محسوس کریں۔

سینیٹرز ٹیڈ کروز نے نامزد پہلے مسلم جج عدیل منگی پر اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے یہاں تک کہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ڈک ڈربن کو مداخلت کرنا پڑی۔

اسی طرح سینیٹز جوش ہولی نے مسلم نامزد جج سے پوچھا کہ کیا ان کی رائے میں اسرائیل ایک نوآبادیاتی ریاست ہے؟

جس پر عدیل منگی نے کہا کہ نہ تو سوال ان کے عہدے کی تصدیق سے متعلق تھا اور نہ ہی وہ اس معاملے کے ماہر ہیں۔

عدیل منگی نے مزید کہا کہ میرے پاس ایک عدالتی نامزد ہونے کے ناتے مشرق وسطیٰ کے بارے میں کوئی نظریہ پیش کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جس پر کمیٹی کے سربراہ ڈک ڈربن نے منگی سے سینیٹرز کے ناروا سلوک پر معذرت کی اور کہا کہ عدیل منگی کی نامزدگی کو یہودی خواتین کی قومی کونسل کی حمایت حاصل تھی۔

کمیٹی میں شامل سینیٹر کوری بکر نے کہا کہ تینوں سینیٹرز کے رویے کو دیکھنا شرمناک ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے لیے مسلم امریکی کی نامزدگی کی توثیق کی سفارش کی۔

سینیٹرز کوری بکر نے مزید کہا کہ عدیل منگی سے ایسا رویہ بذات خود، بہت سارے مسلمان امریکیوں کے لیے توہین آمیز اور بدقسمتی ہے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد مچل نے ریپبکنز سینیٹرز کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی سینیٹرز سے مطالبہ کیا کہ اس بکواس کو مسترد کریں اور عدیل منگی کی مہارت اور قابلیت کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

ایڈورڈ احمد مچل نے مزید کہا کہ توثیقی مرحلے کے لیے انٹرویو میں ریپبکنز سینیٹرز نے نامزد جج کو انصاف سے متعلق سوالات کے بجائے اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں غیر متعلقہ اور متنازع سوالات سے پریشان کیا گیا۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عدیل منگی کی نامزدگی کی توثیق ہوجائے گی تاہم ڈیمو کریٹس کی سینیٹ میں اکثریت معمولی ہے اس لیے ریپبلکنز اس نامزدگی کو مذہبی رنگ دیکر سبقت لینا چاہتی ہے۔

اگر سینٹ سے توثیق ہو جاتی ہے تو عدیل منگی امریکی اپیل کورٹ کے پہلے مسلم جج بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے عدیل منگی کو فلاڈیلفیا میں تھرڈ سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل کے لیے 16 نومبر کو نامزد کیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

11 دسمبر, 2023

اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

24 دسمبر, 2024

مصر میں حضرت موسیٰؑ کے دور کی قدیم تلوار دریافت

1 اکتوبر, 2024

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی

20 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں