جہلم: صحافی مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے فرائض منصبی ذمہ داری اور احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارجہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ اور صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے جہلم پریس کلب کی مشاورتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب تاجروں شہریوں اور مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کا کردار ادا کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے ممبران اپنے قلم وکیمرے کے ذریعے ظلم جبر اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ کی قیادت میں پریس کلب کو مزید مستحکم مضبوط فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے۔ انشاءاللہ عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم پر جہلم پریس کلب کے صحافی آواز بلند کرتے رہیں گے۔


