جہلم میں راٹھیاں موڑ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو جہلم میں جی ٹی روڈ پر راٹھیاں موڑ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے 55 سالہ نامعلوم راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ نامعلوم شخص کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔


