دینہ: بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے دینہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر محمد فیاض سے ملاقات کی اور ان کے کزن کی وفات پر دلی اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے دفتر مہر ہاؤس پہنچے جہاں تعزیتی ملاقات کے دوران مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دینہ شہر اور گردونواح کے عوامی و بلدیاتی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں حل کرنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، راجہ لیاقت علی، راجہ ساجد نواز، میاں عتیق، میاں سجاد سمیت شہر کے متعدد کونسلرز اور معززینِ علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔


