دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے 8 من سے زائد مردہ گوشت پکڑ لیا، پٹرولنگ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لئے.
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پٹرولنگ پولیس نے جی ٹی روڈ چک اکا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس سے دوران ناکہ تقریبا 9 من مردہ گوشت برآمد کر لیا، مردہ گوشت راولپنڈی کے ہوٹلوں پر بھیجا جا رہا تھا۔
انسپکٹر غلام علی پٹرولنگ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو گاڑی میں موجود مردہ گوشت برآمد ہوا۔ ملزمان غلام مصطفیٰ ولد خان محمد ، جاوید احمد ولد عبدالمجید پبلک ٹرانسپورٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے کا دھندہ کرتے ہیں۔
پٹرولنگ پولیس چک اکا نے گاڑی اور مردہ گوشت کو تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا.
بعد ازاں انچارج سول ویٹنری ہسپتال چک اکا دینہ و سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس دینہ ڈاکٹر محمد عاصم رضا نے گوشت کو چیک اور تفصیلی معائنہ کیا جو مضر صحت اور ناقابل استعمال اور اَن سٹمپ تھا.
پٹرولنگ پولیس نے دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ منگلا کینٹ کے حوالے کر دیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


