محتسب پنجاب کا اجتماعی مسائل کے حوالے سے 126شکایات کا نوٹس

جہلم: محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر ماہ ِدسمبر میں اجتماعی مسائل کے حوالے سے کل 126شکایات کا نوٹس لیا گیا۔ 26 نوٹسز پر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ نے مجموعی طو رپر 25کروڑ 73 لاکھ 56ہزار 180روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر 100 نوٹسز پر متعلقہ محکموں کی کارروائی میں کوئی سرکاری و سائل خرچ نہیں ہوئے۔

آج جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی کے 3 نوٹسز پر کارروائی میں 339,500روپے، گٹروں کے ڈھکن لگوانے کے 4 نوٹسز پر 5,722,500روپے، کوڑا اٹھوانے اور صفائی کے 3 نوٹسز پر60,000 روپے، گلیوں و سڑکوں کی مرمت وبحالی کے10نوٹسز کی کارروائی پر 247,769,000روپے، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے 6 نوٹسز پر 3,465,180روپے خرچ ہوئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ26 سیوریج لائنوں کی بحالی کے، 4مین ہولز کور کرنے کے، 62صفائی و کوڑا اٹھانے کے، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور گلی اور سڑکوں کی بحالی و مرمت کے 8 نوٹسز پر عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارروائی میں کوئی حکومتی فنڈ خرچ نہیں ہوا۔

اہل علاقہ کی جانب سے ان دیرینہ مسائل کے حل کرنے پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کا بے حد شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button