Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ای او بی آئی کے تحت بائیو میٹرک تصدیق بزرگ پنشنرز کے لیے عذاب بن گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ای او بی آئی کے تحت بائیو میٹرک تصدیق بزرگ پنشنرز کے لیے عذاب بن گئی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
4 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ای او بی آئی کے تحت پنشن حاصل کرنے والے بزرگ شہریوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیقی نظام ایک مسلسل اذیت اور پریشانی کا سبب بن چکا ہے۔

جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں اور نواحی علاقوں میں مقیم بزرگ پنشنرز کو بار بار بائیو میٹرک تصدیق کے نام پر مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

متاثرہ پنشنرز کا کہنا ہے کہ بعض اوقات صرف تین ماہ بعد ہی دوبارہ تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی جاتی ہے، جبکہ کئی معاملات میں چھ چھ ماہ تک سسٹم میں کوئی اپڈیٹ ہی نہیں آتی۔ یہ غیر منظم اور غیر مستحکم نظام بزرگ پنشنرز کے لیے ذہنی اذیت، جسمانی مشقت اور مالی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد بزرگ پنشنرز نے شکوہ کیا کہ بیماری، بڑھاپے اور کمزوری کے باوجود انہیں دور دراز علاقوں سے سفر کر کے بینکوں یا متعلقہ مراکز پر جانا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات بائیو میٹرک مشینوں کا کام نہ کرنا، سسٹم کی خرابی، عملے کی لاپرواہی یا ڈیٹا کی غلطیوں کے باعث انہیں گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں اور متاثرہ شہریوں نے وفاقی حکومت اور ای او بی آئی کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کو فوری طور پر سہل، شفاف اور دیرپا بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ بزرگ پنشنرز کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پنشن کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ اُن افراد کا آئینی و قانونی حق ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ملک و قوم کی خدمت میں گزارے ہیں۔ بزرگ شہریوں کو عزت و سہولت کے ساتھ ان کا حق دیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں خلع، طلاق اور نان و نفقہ کے مقدمات میں نمایاں اضافہ

27 اکتوبر, 2025

دینہ میں تہرے قتل کا معمہ حل، ماں اور 2 معصوم بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا

9 ستمبر, 2025

کھیوڑہ میں ثقلین عرف ملنگو چور گینگ کے 4 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

22 ستمبر, 2025

پرائم منسٹر اسکیم میں تبدیلی، اب لیپ ٹاپ کیسے ملیں گے؟

1 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں