Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں خلع، طلاق اور نان و نفقہ کے مقدمات میں نمایاں اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں خلع، طلاق اور نان و نفقہ کے مقدمات میں نمایاں اضافہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
27 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم، تحصیل سوہاوہ اور تحصیل پنڈدادنخان میں رواں سال 2025 کے دوران خاندانی نوعیت کے مقدمات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان میں خلع، طلاق، نان و نفقہ اور بچوں کی سرپرستی سے متعلق کیسز کی تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران درجنوں خواتین نے فیملی کورٹس میں خلع کی درخواستیں دائر کیں، جب کہ گارڈین کورٹس میں بچوں کی سرپرستی اور ملاقات کے حقوق سے متعلق نئے کیسز بھی بڑی تعداد میں زیرِ سماعت آئے۔

ماہرین سماجیات اور قانون کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران خلع و طلاق کے کیسز میں تقریباً 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو گھریلو ناچاقیوں اور سماجی رویوں میں بگاڑ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق خاندانی جھگڑوں کی بڑی وجوہات میں سسرالیوں کی مداخلت، مالی مسائل، گھریلو تشدد، بات چیت کی کمی اور سوشل میڈیا و مغربی طرزِ زندگی کا بڑھتا ہوا اثر شامل ہیں۔

کئی خواتین نے عدالتوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گھریلو تشدد، ذہنی اذیت اور ناانصافیوں کے باعث شادی کا بندھن برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، لہٰذا خلع کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

سول امور کے ماہر وکلاء راجہ قمر زمان عشرت اور شیخ کاشف ریاض ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پاکستانی قانون کے مطابق مرد طلاق اور عورت خلع کے ذریعے علیحدگی حاصل کر سکتی ہے۔ عورت خلع کی درخواست فیملی کورٹ میں دائر کرتی ہے، جہاں مفاہمت کی کوشش کے بعد جج خلع کی ڈگری جاری کرتا ہے۔ اس کے بعد یونین کونسل کو اطلاع دی جاتی ہے، جو تین ماہ کی عدت کے بعد قانونی عمل مکمل کرتی ہے۔

وکلاء کے مطابق خلع کا فیصلہ آنے کے باوجود خواتین کو یونین کونسل سے خلع سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے اکثر کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے مطابق فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد شوہر کو ہر ماہ نوٹس بھیجا جاتا ہے، اور اگر 90 دن کے اندر کوئی جواب موصول نہ ہو تو خلع سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ تاہم محکمہ کے مطابق اکثر کیسز میں شوہروں کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا، جس کے باعث عدالتی فیصلے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کا الیکشن کنٹرول روم کا دورہ، الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا

31 جنوری, 2024

پاکستانی قوم ایک غیور قوم ہے جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف کھڑی ہے، سید خلیل حسین کاظمی

11 مئی, 2025

ضلع جہلم میں یومِ آزادی منانے کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری

11 اگست, 2025

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور پٹوار خانہ پننوال کا دورہ، غیر حاضر افسر سے جواب طلب

22 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں