Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کینیڈا میں مقیم کمیونٹی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کینیڈا میں مقیم کمیونٹی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بینک آف پنجاب اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کمرشل بینکوں کے تعاون سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک فلیگ شپ پروگرام روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے ذریعے پیش کردہ فوائد اور مواقع بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ویبنار کے پینلسٹس میں قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ، ہیڈ آف پی آر آئی سید علی رضا، سٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوفل داؤد، چیف ڈیجیٹل آفیسر بینک آف پنجاب سلمان سعید، ہیڈ آف ہوم ریمیٹینس آر ڈی اے اور ایف ڈی اے ڈویڑن اشتیاق احمد عقیل، قونصل جنرل مونٹریال خلیل احمد باجوہ، قونصل جنرل ٹورانٹو غلام حسین، قائم مقام قونصل جنرل وینکوور التمش جنجوعہ اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر شامل تھے۔

پینلسٹس نے پانچ لاکھ کی افرادی قوت رکھنے والی کینیڈین پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی جو مختلف شعبوں جیسا کہ فنانس، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دور سے پاکستان میں ذاتی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کے قابل بنایا جو فنڈز کی منتقلی کو آسانی، پاکستان کی رئیل سٹیٹ اور سٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کی حمایت اور ٹیکس فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی ترسیلات زر کو بھی فروغ ملا ہے جو 30.2بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں ان میں سے 504.8ملین ڈالر کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے ارسال کئے اس وقت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد سات لاکھ 35ہزار اور ان کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم1.67 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

ویبنار نے شرکاء کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصیات بارے تفصیلی آگاہی فراہم اور کمیونٹی کے مسائل کے حل پیش کئے۔ سلمان سعید نے اس موقع پر کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے سوالوں کے جواب دیئے۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے کمیونٹی کی مادر وطن کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی پر اظہار تشکر کیا اور اس رشتے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی وبا پھیلی ہوئی ہے‘ صادق خان

2 اکتوبر, 2023

آئی ایم او سیکرٹری جنرل طیب موسانی کی سعودی عرب آمد پر عشائیہ، روائتی کھانوں سے تواضع کی گئی

17 اگست, 2024

کشمیری پاکستانی نژاد کونسلر شفق محمد کو ہاؤس آف لارڈز کا ممبر بنا دیا گیا

22 دسمبر, 2024

پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے چئیرمین اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر احمد الجاسر کو ہلالِ قائداعظم میڈل سے نواز دیا

29 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں