Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کیا بیوروکریٹ ریٹرننگ افسران کے تحت عام انتخابات شفاف ہوں گے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کیا بیوروکریٹ ریٹرننگ افسران کے تحت عام انتخابات شفاف ہوں گے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

حالیہ تاریخ میں یہ پاکستان کے پہلے عام انتخابات ہوں گے جو مکمل طور پر انتظامی افسران یا بیوروکریٹس کی نگرانی میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عام انتخابات 2024 کے لیے 13 دسمبر سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی جامع تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ کمیشن کے اپنے افسران تمام ریٹرننگ افسران کو الیکشن کے امور کی تربیت فراہم کریں گے۔‘

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی ایک درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس میں عام انتخابات کو بیوروکریسی کے تحت نہ کروانے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ گذشتہ کافی عرصے سے ملک کی چاروں ہائی کورٹس کو جوڈیشل سٹاف کے لیے مراسلے لکھے گئے لیکن کسی بھی ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران دینے کی ہامی نہیں بھری اس لیے انتظامی افسران کو ہی آر اوز لگایا گیا ہے۔

بیوروکریسی کے ذریعے انتخابات کیسے ہوں گے؟

پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں سے صرف تحریک انصاف نے اس بات پر اعتراض اٹھایا ہے کہ عام انتخابات کو سرکاری افسران کے تحت نہ کروایا جائے، تاہم باقی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے اپنے اختیارات کا ہے جو بھی فیصلہ کیا گیا ہے وہ قبول ہے۔

پاکستان میں انتخابات کے عمل پر نظر رکھنے والے ادارے فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک (فافن) کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انتخابات جوڈیشل افسران کے تحت ہوں یا پھر سرکاری افسران کے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی جامع تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

فافن کے نیشنل کوارڈینیٹر رشید چوہدری نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ اس سے کوئی فرق پڑنا چاہیے۔ اگر آپ دیکھیں تو 2013 کے انتخابات جو مکمل طور پر جوڈیشل افسران کے تحت ہوئے تھے تو بعد میں ان کو آر اوز کا الیکشن کہا گیا۔ آر اوز کے حوالے ان انتخابات کو سب سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔‘

’بلکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات زیادہ آگئے ہیں اور کوئی سرکاری افسر ہو یا جوڈیشل افسر، الیکشن ڈیوٹی انہوں نے الیکشن کمیشن کے تحت ہی کرنا ہوتی ہے۔ تمام اختیار کمیشن کے پاس ہوتے ہیں۔ جوڈیشل افسران کو لینے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ متعلقہ ہائی کورٹ کو لکھا جاتا ہے اور پھر وہ افسران کے نام دیتی ہے۔ اب الیکشن کمیشن نے براہ راست ہی افسران تعینات کر دیے ہیں۔‘

خیال رہے کہ اس سے پہلے مکمل طور پر سرکاری افسران کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوتے رہے ہیں۔ 2008 اور 2018 کے اتنخابات جوڈیشل اور ایگزیکٹیو افسران کے تحت ہوئے جبکہ 2013 کے عام انتخابات مکمل طور پر جوڈیشل افسران کے تحت ہوئے تھے۔

رشید چوہدری کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کے تمام عمل کے لیے پہلے بھی سرکاری افسران ہی کی خدمات لی جاتی تھیں۔ پریذائیڈنگ افسران زیادہ تر سکولوں کے اساتذہ ہوتے ہیں۔ عملے سے انتخابی عمل کی صحت کو نہیں جانچا جا سکتا۔ اصل بات الیکشن والے دن کا عمل ہے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

13 جولائی, 2024

نواز شریف حکومت بدلنے کی سازشوں میں شریک رہے، فواد چوہدری

21 مئی, 2024

جہلم: عیدالاضحیٰ سے قبل ویٹرنری اسپتالوں میں جانوروں کی ادویات کی مبینہ قلت، شہری پریشان

13 مئی, 2026

دینہ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت 2افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

29 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں