میڈیا کا درست کردار ملکی ترقی کی ضمانت ہے، اشرف چغتائی

جہلم: صحافی معاشرے میں مسائل کی نشاندہی اور حل کا بے لوث فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا کا درست کردار ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ صحافی اصلاح معاشرہ میں مسائل اور ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اشرف چغتائی نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب سے منسلک الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ حق وصداقت کا پرچم سر بلند رکھنے والے صحافی قابل تعظیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلم اور کیمرہ کے ذریعے بلا خوف و خطر حقائق دنیا کے سامنے لانے والے صحافی مجاہد کی مانند ہیں، اس راہ حق میں قید و بند حتی کہ اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے صحافی عزت کے ساتھ تاریخ میں امر ہو چکے ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافیوں نے جس طرح عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور عوامی مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا اس پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔

انہوں نے جہلم پریس کلب سے منسلک پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں و مالکان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button