Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری قتل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری قتل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

تمام پاکستانیوں کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ملحقہ سرحد پار سروان میں قتل کیا گیا اور واقعہ گزشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سیرکان میں پیش آیا۔

واقعے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مارے گئے دیگر 7 افرد کی شناخت کے بارے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Deeply shocked by horrifying killing of 9 Pakistanis in Saravan. Embassy will extend full support to bereaved families. Counsel Zahidan is already on his way to incident site & hospital where injured are under treatment.We called upon 🇮🇷 to extend full cooperation in the matter.

— Ambassador Mudassir (@AmbMudassir) January 27, 2024

انہوں نے کہا کہ سراوان میں 9پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہراصدمہ ہے، پاکستانی سفارت خانہ سوگوارخاندانوں کی مکمل مدد کرے گا اور پاکستانی قونصلر جائے واقعہ اور زخمیوں سے ملنے ہسپتال گئے تھے۔

انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانیوں کے قتل کے واقعے پر تحقیقات میں تعاون کرے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے واقعے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان سے واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور طویل مسافت کی وجہ سے انہیں وہاں پہنچنے میں چند گھنٹے لگ جائیں گے، وہ مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانہ مقتولین کی لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے کہ جب پاک ایران حالیہ کشیدگی میں کمی اور مفاہمت کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان اور ایران کے سفرا اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانوں میں پہنچ گئے تھے۔

دونوں ملکوں میں کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے 18 جنوری کی علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

19 جنوری کو پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر عبدالہیان کے درمیان ان واقعات کے بعد دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔

کشیدگی میں کمی کے بعد گزشتہ روز ہی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے سفرا اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانوں میں ’دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے مطابق‘ پہنچ گئے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
51%
1 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
33 °C
پیر
31 °C

تازہ ترین

جہلم: جیولر قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی سی سی ڈی مقابلے میں ہلاکت کے بعد فریقین نے صلح کرلی
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں جیولر کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
21 اکتوبر, 2026
دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم، خاتون اور دو بچے شدید زخمی
21 اکتوبر, 2026
ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکی صدارتی الیکشن؛ عوامی سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری

24 جولائی, 2024

سائنس دانوں نے سولر پینل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا

4 ستمبر, 2024

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک؛ متعدد زخمی

9 اکتوبر, 2024

سعودی عرب کے علاقوں عسیر جازان اور الباحہ میں بارش، درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان

1 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں