Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانوی شہریت کے حصول کی مدت کم کرنے پر زور، سب سے زیادہ فائدہ پاکستانیوں کو ہوگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانوی شہریت کے حصول کی مدت کم کرنے پر زور، سب سے زیادہ فائدہ پاکستانیوں کو ہوگا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ پر ملک میں مستقل سکونت اختیار کرنے والوں کے لیے امیگریشن کا 10 سال کا ویزا رُوٹ (سکیم) کو ختم کرنے اور امیگریشن کی تمام سکمیوں کی مدت کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دا گارڈین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مخلف تنظیموں نے برطانیہ کے تارکین وطن کو شہریت دینے کی طویل اور مہنگی سکیم کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’10 سالہ‘ سکیم کے تحت مستقل سکونت کے خواہش مندوں، جن کا خیال ہے کہ انہیں اس سکیم کے تحت درخواست دینے پر مجبور کیا گیا، کی غالب اکثریت غیر سفید فام ہے۔

امیگریشن کی 10 سال کی سکیم کا لاکھوں افراد اس لیے انتخاب کرتے ہیں کیونکہ وہ کم آمدنی اور پیشہ ورانہ قابلیت میں کمی کی وجہ سے دوسری کیٹیگریز کے لیے کوالیفائی نہیں کرتے۔

ان میں سے کئی ایک صفائی یا گھریلو ملازمتیں کرتے ہیں۔ دیگر سکیموں کے تحت برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ برس درکار ہوتے ہیں۔

رامفل نامی ادارے کی جانب سے فریڈم آف انفارمیشن کے تحت حاصل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 برس کی سکیم کے تحت برطانیہ میں سکونت کے خواہش مندوں کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار 110 ہے۔

ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق 10 سال کی سکیم کے لیے اپلائی کرنے پر مجبور ہونے والے 10 ممالک میں سے نو ممالک کے شہریوں کی غالب اکثریت غیر سفید فام ہے۔

10 سال کی سکیم کے تحت شہریت کے لیے اپلائی کرنے والوں میں سے 86 فیصد افراد ایشیائی یا افریقی ہیں جب کہ صرف 6 فیصد کا تعلق یورپ سے ہے۔

اس سکیم کے تحت درخواست دینے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، نائجیریا، انڈیا، گھانا اور بنگلہ دیش سے ہے۔

10 سال کی سکیم کے تحت شہریت کے حصول کے خواہش مندوں کو ہر 30 ماہ کے بعد ہوم آفس کے پاس موجود اپنی درخواست کی تجدید کرانا پڑتی ہے، جس کا مطلب ہے 10 سال میں چار مرتبہ تجدید کرانا ہے۔

ایک تجدید کی فیس پانچ ہزار 95 ڈالرز ہے۔ ہوم آفس کے پاس اختیار ہے کہ وہ تجدید کی فیس معاف کرے لیکن اکثر درخواستوں کو رد کردیا گیا۔

10 سال کی سکیم کے تحت شہریت کے لیے اپلائی کرنے والوں میں سے 86 فیصد ایشیائی یا افریقی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

گریٹر مانچسٹر امیگریشن ایڈ یونٹ، تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار پبلک پالیسی اور خیراتی ادارے پریکزس کی رپورٹ کے مطابق درخواست یا تجدید کی فیس کے حصول کے لیے تارکین وطن عموماً قرض لیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس یا درخواست کی تجدید کی فیس کی ادائیگی کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں کی وجہ سے لوگ طویل عرصے تک مقروض رہتے ہیں اور زندگی کی بنیادی ضروریات کے لیے ادائیگی بھی ان کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔

جی ایم آئی اے یو کے ترجمان کے مطابق ’یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 10 سال کی سکیم کے تحت اپلائی کرنے والے افراد پہلے سے جانتے ہیں کہ یہ ایک نسل پرستانہ پالیسی ہے۔ لوگوں کو قرضوں میں جکڑا جاتا ہے اور ان کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ یا تو ہزاروں پاؤنڈ ادا کرکے اپنا امیگریشن سٹیس بحال رکھیں یا اپنے خاندان والوں کو کھلائیں اور سردی سے بچائیں۔‘

’کسی کے لیے مستقل سکونت حاصل کرنے کے لیے 10 سال کا انتظار بہت طویل عرصہ ہے۔ اس رُوٹ (سکیم) کو ختم کیا جانا چاہیے۔ اور یہ ایک اچھا آغاز ہوسکتا ہے اگر تمام سکیموں کی زیادہ سے زیادہ مدت کو 5 سال تک محدود کیا جائے۔‘

رامفل کے نِک بیلیز کا کہنا ہے کہ ’10 سال کی سکیم ایک مخالفانہ ماحول کی یادگار ہے۔ کنزرویٹیوز کی دیگر دوسری پالیسیوں کی طرح اس کا بھی اصل مقصد واضح ہے جس کے ذریعے اکثر جنوبی ایشیائی اور افریقی باشندوں (شہریت کے حصول کے لیے) کو طویل اور مشکل مرحلے سے گزرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
few clouds
23° _ 23°
47%
3 km/h
پیر
23 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: زرعی شعبے کی بہتری اور کاشتکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، علیزہ ریحان
19 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشن، 439 افراد کی چیکنگ، دو ملزمان گرفتار
19 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، فی کلو 480 روپے تک فروخت
19 اکتوبر, 2026
جہلم: عوامی مسائل کا حل، محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور جاری اقدامات کی نگرانی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
19 اکتوبر, 2026
جہلم: بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری
19 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

متحدہ عرب امارات میں فری لانس لائسنس کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

25 اگست, 2024

غیرملکیوں کیلئے یورپ جانا ہوا مزید آسان، جرمنی کی بڑی پیشکش، اپرچونٹی کارڈ متعارف کروادیا

6 جون, 2024

امریکی ریذیڈنسی پروگرام ، پاکستانی ڈاکٹروں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

12 جولائی, 2026

کینیڈا کا پہلی بار عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

23 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں