Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سپر سیڈر مشینوں کی شفاف قرعہ اندازی، کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کا عمل شروع
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سپر سیڈر مشینوں کی شفاف قرعہ اندازی، کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کا عمل شروع

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محکمہ زراعت کے شعبہ زرعی انجینئرنگ جہلم کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "پنجاب کلین ایئر پروگرام” کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر مشینوں کی فراہمی کے لیے شفاف قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی حمزہ اظہر کیانی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ انجینئر مبشر ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ احسان الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قرعہ اندازی کا مکمل عمل کسانوں اور زمینداروں کی موجودگی میں انتہائی شفاف، منصفانہ اور کھلے انداز میں مکمل کیا گیا۔ شرکاء نے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی جانب سے اختیار کیے گئے شفاف نظام کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے حکام نے کہا کہ "پنجاب کلین ایئر پروگرام” کے تحت کسانوں کو سپر سیڈر مشینیں 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فصلوں کی باقیات (مڈھیوں) کو جلانے کے بجائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ سپر سیڈر ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ماحول کو آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور پائیدار زرعی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کسان دوست منصوبوں کے ذریعے جدید زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے صاف، سرسبز اور خوشحال پنجاب کے وژن کو عملی شکل دی جا سکے۔:::

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سابق پولیس ملازم نے لائسنس ریونیول کے دوران خدمت مرکز کے شیشے توڑ دیے

15 دسمبر, 2025

جہلم: موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی سخت، مختلف مقامات پر چیکنگ جاری

7 مارچ, 2026

جہلم سے سرکاری کالج کے پروفیسر کا مبینہ اغواء، 40 لاکھ تاوان دے کر بازیاب ، ماسٹر مائنڈ شاگرد نکلا

21 اگست, 2025

عوام کیلئے 5 لاکھ کمانے کا سنہری موقع، حکومت کا اہم اعلان

30 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں