جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت اور جیل خانہ جات مل کر اقدامات کریں۔
انہوں نے یہ بات قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بیمار قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد دی جائے اور جیل کے اندر تمام ضروری ادوایات اور علاج فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی، طبی عملہ کی دستیابی بارے تفصیلات سے سپرٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ نے بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو اس حوالے سے مزید اقدامات عمل میں لانے کی ہدایت کی۔


