Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی چوتھی برسی، پولیس افسران کی لحد پر حاضری، سلامی اور فاتحہ خوانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی چوتھی برسی، پولیس افسران کی لحد پر حاضری، سلامی اور فاتحہ خوانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی چوتھی برسی کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل اکرام اللہ نیازی، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی بلندی درجات، وطن کی سلامتی اور پولیس کے دیگر شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل ذیشان علی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا، تاہم ملزمان کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران وطن پر قربان ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے ملک و ملت کے امن اور استحکام کی آبیاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، جنہوں نے بہادری اور شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں جہلم پولیس اور عوام پر ایک امانت اور قرض ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنا آج قوم کے محفوظ کل کے لیے قربان کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و ملت کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے اہل خانہ جہلم پولیس کی ذمہ داری ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ شہداء محکمہ پولیس کا ہمیشہ قابلِ فخر حصہ رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی قربانیوں کو عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پانچ روزہ سپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کئے

30 جون, 2024

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی کارروائیاں فوٹو سیشن تک محدود، شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

29 اکتوبر, 2025

پنڈدادنخان میں پروفیسر نیاز اعوان کے اعزاز میں شاندار تقریب، تعلیمی خدمات کو سراہا گیا

17 مئی, 2025

جہلم شہر میں پابندی کے باوجود بھاری گاڑیوں کی آمدورفت جاری، حادثات معمول بن گئے

23 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں