جہلم میں جی ٹی روڈ پر مزدا کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں پی ٹی سی فیکٹری کے سامنے جی ٹی روڈ پر مزدا نے ٹرک ڈرائیور کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 52 سالہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 جہلم کے عملے نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فضل داد ولد ملک رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔


