جہلم: عیدالفطر کے بعد پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹس، میرج ہالز، مارکیز، میرج گارڈنز اور دیگر کاروباری مراکز کے اوقات کار دوبارہ بحال کر دیے ہیں، جس کے تحت تمام کاروباری مراکز اب رات 10 بجے بند ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے پیش نظر دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں نرمی کرتے ہوئے انہیں 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی تھی، تاہم عید کے بعد یہ رعایت واپس لے لی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اب تمام دکانیں اور کاروباری مراکز پرانے اوقات کار کے مطابق رات 10 بجے مکمل طور پر بند ہوں گے، جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔


