جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران سے جواب طلبی کی اور شکایات کے ازالے کی تاکید کی۔
انہوں نے انچارج شکایات سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔


