Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سولر پینلز کی دیکھ بھال سے ان کی کارکردگی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سولر پینلز کی دیکھ بھال سے ان کی کارکردگی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

اردو نیوز
اردو نیوز
5 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں سورج کی روشنی بجلی کے حصول کا ماحول دوست ذریعہ ہونے کے علاوہ طویل المدتی تناظر میں بجلی کے حصول کا ایک کم قیمت ذریعہ بھی بن چکا ہے۔ گھروں میں لگے سولر پینلز نے ہزاروں صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائی ہے۔

لیکن دوسری طرف اکثر لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ صرف پینلز نصب کر دینا کافی نہیں، ان کی دیکھ بھال اور صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ وگرنہ ان سولر پینلز کی کارکردگی چند برسوں میں نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہے اور بجلی کی پیداوار میں غیر محسوس طور پر ہونے والی کمی معاشی نقصان میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ سولر پینلز کی صفائی صرف مقررہ وقت پر کرنا کافی نہیں بلکہ اس کے لیے مخصوص آلات کا ہونا بھی ضروری ہے، جو سولر پینلز کو ممکنہ نقصان سے بچاتے ہیں۔

ماہرین کے خیال میں سولر پینلز کی صفائی سے ان کی سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، جبکہ گرد، مٹی اور پرندوں کی بیٹ پینلز کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم صفائی کے دوران احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔

سولر پینلز کی صفائی کب کرنی چاہیے؟

سولر پینلز پر جمی گندگی ان کی کارکردگی میں 15 سے 30 فیصد تک کمی کر سکتی ہیں۔ پینلز پر جمی گرد، پرندوں کی بیٹ یا پتوں کی تہہ سورج کی روشنی کو روک لیتی ہے، جس سے توانائی حاصل کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور یوں سولر پینلز اس قدر بجلی پیدا نہیں کر پاتے جتنا کہ وہ صاف ہونے کی صورت میں کر سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں سولر پینلز کے کاروبار سے منسلک تاجر چوہدری جاوید حسن سمجھتے ہیں کہ ’پینلز کی صفائی اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کر سکیں۔ صفائی نہ ہونے سے بجلی کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، بِل بڑھ جاتا ہے اور سسٹم کی عمر بھی گھٹ جاتی ہے، جبکہ باقاعدہ صفائی سے پینلز محفوظ، موثر اور دیرپا رہتے ہیں۔

پینلز کی صفائی کتنے عرصے بعد ضروری ہے؟

چوہدری جاوید حسن نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ سولر پینلز کی صفائی کا انحصار ان کے مقام، موسمی حالات اور گرد و غبار کی مقدار پر ہے، تاہم عمومی طور پر ماہانہ ایک بار صفائی کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اگر ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں دھول، مٹی، پرندوں کی بیٹ یا درختوں کے پتے زیادہ جمع ہوتے ہیں، تو ہر 15 دن بعد صفائی کرنا مؤثر رہتا ہے۔ اسی طرح، اگر پینلز نسبتاً صاف علاقے میں نصب ہوں اور بارش کا پانی وقتاً فوقتاً انہیں دھوتا رہے، تو ہر 2 سے 3 ماہ بعد صفائی کرنا مناسب ہو سکتا ہے۔‘

چوہدری جاوید حسن نے کے مطابق ماہانہ ایک بار صفائی کرنا بہتر سمجھا جاتا ہے (فوٹو: روئٹرز)

’علاوہ ازیں، کارکردگی میں اگر کمی محسوس ہو تو صفائی میں تاخیر نہ کریں، کیونکہ باقاعدہ صفائی نہ صرف بجلی کی پیداوار کو بہتر بناتی ہے بلکہ سسٹم کی عمر بھی بڑھاتی ہے۔‘

صفائی کیسے اور کس سے کروائی جائے؟

سولر پینلز کی صفائی کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے اُردو نیوز نے سولر پینلز کے کاروبار سے وابستہ ماہر توانائی محمد عقیل اشرف سے رابطہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت سولر پینلز کی کئی اچھی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن کا معیار بھی بہتر ہو چکا ہے۔ یہ کمپنیاں صرف سسٹم نصب کر کے بھاگتی نہیں بلکہ ایک یا دو سال کی مکمل ’آفٹر سیل سروس‘ فراہم کرتی ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ایسی کمپنیاں ہر دو ماہ بعد خود آ کر صفائی اور معائنہ بھی کرتی ہیں۔ ان کے پاس خصوصی آلات، تکنیکی معلومات اور حفاظتی انتظامات موجود ہوتے ہیں۔ یہ ان کی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ بہتر یہی ہے کہ صارفین انہی مستند کمپنیوں سے خدمات حاصل کریں۔‘

غیر پیشہ ور افراد سے گریز بہتر

عقیل اشرف کے مطابق سولر پینلز کے صارفین کو چاہیے کہ وہ خود سے کوئی الیکٹریشن یا مقامی کاریگر کی خدمات حاصل نہ کریں اور نہ ہی پرزے خود سے خرید کر سسٹم نصب کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ اس سے خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
’اگر کسی مستند کمپنی سے سروس لی جائے تو وہ آپ سے 10 سے 15 ہزار روپے اضافی ضرور چارج کرے گی، لیکن بدلے میں تربیت یافتہ ٹیم، جدید آلات اور مخصوص لیکوڈز کے ذریعے پینلز کی بہتر صفائی اور دیکھ بھال فراہم کرے گی۔‘

پروفیشنل صفائی کے فوائد

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ کمپنیاں خاص لیکوڈز اور کیمیکل استعمال کرتی ہیں، جن میں بعض اوقات تھنر کی معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے تاکہ پانی پینل کی سطح پر رُکے بغیر بہہ جائے۔ جیسے گاڑیوں پر شیٹ لگانے کے بعد پانی ٹھہرتا نہیں، ویسے ہی یہ کیمیکل سولر پینلز کے گلاس کو محفوظ اور پانی سے صاف رکھتا ہے۔ اس سے پینلز پر گرد یا نمی جمع نہیں ہوتی اور روشنی بہتر انداز میں جذب ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ’پینلز پر اگر گرد، بارش یا آندھی کے اثرات سے روشنی کم پڑنے لگے تو کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے ہر دو ماہ بعد صفائی ضروری ہے۔‘

عقیل اشرف نے مشورہ دیا کہ ہمیشہ کسی مستند کمپنی سے رابطہ کریں، جو نہ صرف صفائی کرے بلکہ مکمل معائنہ، وائرنگ چیکنگ اور بجلی کی پیداوار کے تجزیے کے ساتھ مکمل سروس فراہم کرے۔

صفائی خود کیسے کریں؟

ماہرین کے مطابق گھریلو صارفین ہر ایک سے دو ماہ میں سولر پینلز کی صفائی ضرور کریں، تاکہ سورج کی روشنی پینلز پر مکمل پڑ سکے اور بجلی کی پیداوار میں کمی نہ آئے۔ صفائی کے لیے صبح یا شام کا وقت بہتر ہوتا ہے کیوں کہ دوپہر میں پینلز گرم ہوتے ہیں اور ٹھنڈے پانی کے استعمال سے انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ پینلز کو سادہ نلکے کے پانی سے دھونا کافی ہوتا ہے، اور اگر زیادہ گندگی ہو تو ہلکے صابن کے محلول اور نرم کپڑے سے صفائی کی جا سکتی ہے۔ سخت برش، کیمیکل یا پریشر والی مشینوں کے استعمال سے پینلز کی شیشے جیسی سطح کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

’عوامی سطح پر آگاہی کی کمی کے باعث بہت سے صارفین یا تو صفائی کو نظرانداز کر دیتے ہیں یا غلط طریقے اپناتے ہیں، جس کے باعث سولر سسٹم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
39%
1 m/s
اتوار
22 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر کام کرنے والے متعدد ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ نہ ہونے کا انکشاف، شہریوں میں تشویش

8 جون, 2026

شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

21 نومبر, 2024

ضلع کچہری میں سٹریٹ لائٹس کے لیے بجلی کی کیبل بچھانے کا کام جاری، شہریوں کا حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ

4 اکتوبر, 2026

پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

12 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں