Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امیر عبدالقدیر اعوان کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

اسلام آباد: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا طویل اور مصروف روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے سالکین، متعلقین اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب شیخ کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ حضرت جی مدظلہ العالیٰ نے استقبال کے لیے آنے والے افراد سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور محبت و شفقت کے ساتھ ان کی خیریت دریافت کی۔

رپورٹ کے مطابق امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ کے اس بین الاقوامی روحانی و تربیتی دورے کا آغاز کینیڈا سے ہوا، جہاں 9 اکتوبر کو جامع اسلامیہ، مسی ساگا میں پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جامع اسلامیہ میں جمعۃ المبارک کے خطاب کے دوران آپ نے فرمایا کہ جہاں قانون کی پاسداری ہوتی ہے، وہاں انسان اپنی مرضی نہیں کرتا۔ بے چینی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ ہوتا وہی ہے جو اللہ کریم چاہتے ہیں۔

بعد ازاں 11 اکتوبر کو ایجیکس کے اوڈلی ریکریشن سینٹر اور 12 اکتوبر کو برامپٹن میں روحانی پروگرامز منعقد ہوئے۔ ایجیکس میں منعقدہ ’’سکونِ قلب کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان نےکہا کہ سکھ اور سکون دماغ کا نہیں بلکہ دل کا معاملہ ہے اور حقیقی سکون صرف اللہ کے ذکر سے نصیب ہوتا ہے۔ بندہ مومن ہر حال میں اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے، پریشانی میں صبر اور خوشی میں شکر کرتا ہے۔

کینیڈا کے پروگرامز مکمل کرنے کے بعد آپ امریکہ تشریف لے گئے، جہاں ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک طویل سفر کیے اور مختلف مقامات پر روحانی و تربیتی اجتماعات سے خطاب فرمایا۔ سان فرانسسکو کی اے ایم ایل مسجد میں جمعۃ المبارک کے خطاب کے دوران آپ نے روزِ قیامت کی سختی، اتباعِ رسالت ﷺ کی اہمیت اور خود احتسابی کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں امیر عبدالقدیر اعوان مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پروفیسر مارشیا ہینسن اور پروفیسر انعام الحق نے بھی خطابات کیے جبکہ ڈاکٹر منیر چوہدری نے حلال سرٹیفکیشن کے حوالے سے جاری کام پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل زمان مہدی نے مقررین کا خیرمقدم کیا۔

یکم نومبر کو ہیوسٹن کے کراچی ریسٹورنٹ میں ’’پیس آف ہارٹ‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا، جس کا اہتمام شہید فیض صاحب اور عاصم ذکریا صاحب نے کیا تھا۔ اس موقع پر امیر عبدالقدیر اعوان نے ذکرِ الٰہی کی تین صورتوں، عملی، لسانی اور قلبی ذکر، کی وضاحت فرمائی۔ امریکہ کے دورے کے دوران لاس ویگاس میں بھی روحانی پروگرام منعقد ہوا، جبکہ واشنگٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے مرکز دارالعرفان منارہ پاکستان کے دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے بھی خطاب فرمایا۔

میری لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے قرآنِ کریم کی عظمت اور اس کی آفاقی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے فرمایا کہ قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا کلام اور پوری انسانیت کے لیے ہدایت و بشارت کا سرچشمہ ہے۔ اس سے حقیقی استفادے کے لیے ضروری ہے کہ انسان محض تلاوت تک محدود نہ رہے بلکہ اس کے پیغام کو سمجھے اور اپنی زندگی میں اس پر عمل کرے۔

آپ نے نماز اور سجدے کی حقیقی روح، زکوٰۃ کے معاشرتی نظام، آخرت کی جواب دہی اور رشتوں کے حقوق پر بھی توجہ دلائی۔ والدین کو اپنی اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت کی تلقین کرتے ہوئے آپ نے حاضرین کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ سب کو قرآنِ کریم سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو اس کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دورے کے آخری مرحلے میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان برطانیہ تشریف لے گئے، جہاں 14 نومبر 2026ء کو لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں غوثیہ گروو روڈ ہال میں سالانہ ’’سراجاً منیرا کانفرنس یو کے 2026‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد بعثتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں تزکیۂ نفس، ذکرِ الٰہی اور قلبی اطمینان کا پیغام عام کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں آپ نے طریقِ نسبتِ اویسیہ کے تحت برکاتِ نبوی ﷺ کے حصول کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ شرکاء کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر امن و سلامتی اور امتِ مسلمہ کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

دورہ برطانیہ کے دوران امیر عبدالقدیر اعوان نے مختلف شخصیات سے انفرادی ملاقاتیں بھی فرمائیں اور ’’اسلام چینل‘‘ کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔

مجموعی طور پر یہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالیٰ کا انتہائی مصروف دورہ تھا، جس کے دوران طویل سفری مراحل کے ساتھ مسلسل روحانی و تربیتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں منعقد ہونے والے پروگرامز میں مقیم پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں بزرگ، نوجوان، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اس دوران متعدد افراد نے انفرادی ملاقاتوں سے بھی استفادہ کیا۔

حضرت شیخ المکرم نے مختلف پروگرامز کے اختتام پر شرکاء کو ذکرِ قلبی کی تعلیم دی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ یوں کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ کا طویل روحانی و تربیتی دورہ مکمل کرنے کے بعد آپ بخیر و عافیت وطن واپس پہنچ گئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
23%
2 m/s
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
25 °C
اتوار
28 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس نے 10 روز میں 35 اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا
19 نومبر, 2026
صنعت زار جہلم میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار اور سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ماہم مشتاق
19 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، والد پر تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
19 نومبر, 2026
جہلم: معروف قانون دان ڈاکٹر محمد اختر خان انتقال کر گئے، آبائی گاؤں ٹھل میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
19 نومبر, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، خاتون اشتہاری سمیت دو اشتہاری مجرمان گرفتار
19 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کسان اپنا ‘کسان کارڈ’ بنوائیں اور اس سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں، سید شاہد افتخار بخاری

11 جولائی, 2024

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

1 فروری, 2025

عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

12 اگست, 2024

قرض کے بہانے عوام کو لوٹنے والی مزید 7 غیرقانونی ایپس کی نشاندہی

4 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں